طاقت

Home Forums Siasi Discussion طاقت طاقت

#85
Zinda Rood
Participant
Offline
  • Professional
  • Threads: 12
  • Posts: 1581
  • Total Posts: 1593
  • Join Date:
    3 Apr, 2018
  • Location: NorthPole

Re: طاقت

:lol: اتنی جلدی آپ پینترا بدلیں گے مجھے اندازہ نہیں تھا ۔ ۔ ۔ ۔ِ نہیں میرا اشارہ عمران کی طرف نہیں تھا، بلکہ میں نے کوئی شعوری اشارہ کیا ہی نہیں تھا۔ میرے ذہن میں مغرب تھا جہاں لوگ نظریے کی بنیاد پر سیاست کے میدان میں آتے ہیں اور ذاتی طاقت کے حصول اور خدمتِ ملک و خلق میں ایک توازن رکھنے کی کو شش ضرور کرتے ہیں، اور مشرق میں سرمایہ داری کے خلاف جو تحاریک منظم ہوئیں ان کا کردار بھی کم و بیش ایسا ہی تھا یا کم ازکم اپنے ملک کی موجودہ سیاسی گندگی سے بہت بہتر تھا نہیں فرق پڑتا ہے اپنا گناہ ثواب کسی اور کے کھاتے میں کیوں ڈالوں اور کسی دوسرے کے نظریات کا دفاع یا پرچار کیوں کروں

پرولتاری درویش صاحب۔۔۔ آداب عرض ہے۔۔ آپ فورم پر نئے ہیں، میں یہاں آپ کو خوش آمدید کہتا ہوں۔۔۔

گئے زمانوں کی بات ہے اس فورم پر ہمارے ایک نہایت ہر دل عزیز ممبر جنابِ پھدومیاں ہوا کرتے تھے، پھدو میاں کو بدقسمتی سے ایک مرض لاحق تھا جس کو طبیب اعظم نے “مذہبی ذکاوت حس” کے نام سے دریافت کیا تھا اور بعد از ہزار گزارشات و سفارشات والئ کون و مکاں، واقفِ اسرارِ دو جہاں، استاذ الحکما و اطبا ء طبیب اعظم جنابِ زندہ ردو نے کمال شفقت سے اپنے سایہ طبابت میں لینا منظور فرمایا اور علاج معالجہ کا آغاز کیا۔۔ ابھی قریب دو بالشت طویل انجیکشن مریض کے “نہاں خانے” میں پیوست کئے تھے کہ مریض بلبلا اٹھا اور مانند اتھری گھوڑی دولتیاں جھاڑتا، دگڑم دگڑم بگٹٹ دوڑتا ہوا کافرستان کی وادیوں میں گم ہوگیا۔۔۔۔

وہ دن اور آج کا دن میں اپنے مریض کو ڈھونڈتا پھررہا ہوں کہ علاج کو ادھورا چھوڑنا میری سرشت میں نہیں اور اصولوں کے سخت خلاف ہے۔۔ آپ چونکہ یہاں کچھ دن پہلے وارد ہوئے ہیں تو آپ کو اگر مریضِ مذکور کے بارے میں کوئی خیر خبر ہو یا کافرستان کی وادیوں سے کوئی پیغامبر آپ سے ٹکرایا ہو تو ضرور بتایئے کہ ہمارا مریض اس وقت کہاں اور کیسا ہے۔۔۔ نوازش ہوگی۔۔۔۔

:) :bigsmile: :bigsmile: ;-)

 

Navigation