طاقت

Home Forums Siasi Discussion طاقت طاقت

#83
Ghost Protocol
Participant
Offline
  • Professional
  • Threads: 127
  • Posts: 3789
  • Total Posts: 3916
  • Join Date:
    7 Jan, 2017

Re: طاقت

پھوجی ٹٹووں نے آجکل ایک اور راگ الاپنا شروع کیا ہے کہ اس فورم پر یا سوشل میڈیا پر پھوج کی ننگی جارحیت کو اجاگر کرنے سے پھوج کو کیا فرق پڑتا ہے یا پڑے گا یا یہ بلکل غیر ضروری ہے
میں نے پہلے عرض کیا تھا کہ اصل طاقت شعور کی طاقت ہوتی ہے پھوج کی اصل طاقت قوم کی بے شعوری ہے جو بھی چالیں یہ چلتے ہیں اسی بے شعوری کو استحکام دینے کے لئے کرتے ہیں انکو شعور سے ہی خطرہ محسوس ہوتا ہے وہ شعور جو انسے انکے اصل کام یعنی ریاست کی داخلی اور خارجی حفاظت کی باز پرس کرسکے
اگر انکو فرق نہیں پڑتا تو یہ کیوں سوشل میڈیا کو مانیٹر کرتے ہیں؟ عام سے بلاگرز کو لاپتہ کردیتے ہیں اپنی حمایت میں بھانت بھانت کے لوگوں کو میڈیا کوریج دلواتے ہیں آخر ایٹمی اسلحہ سے لیس اس فوج کو سو سے بھی کم ٹویٹر اکاونٹ سے کیا خطرہ محسوس ہوتا ہے یہاں کیانی ڈاکٹرائن کی بھی بات ہویی آخر پردہ کے پیچھے سے ریاست کو کنٹرول کرنے کی ضرورت کیوں محسوس ہورہی ہے اسکا ایک ہی جواب ہے انتہائی معمولی رفتار سے ہی سہی ، لوگوں میں شعور آرہا ہے لوگ سوال کررہے ہیں احتجاج کررہے ہیں ان کے بدنما کرداروں سے پردہ ہت رہا ہے اور جو ٹٹو یہ سوچتے ہیں یہ سب لا حاصل ہے تو وہ کسی بہت بڑی غلط فہمی کا شکار ہیں تاریخ کا پہیہ رکا نہیں ہے چل رہا ہے اور یہ پیچھے نہیں آگے چل رہا ہے

Navigation