پانی سے گاڑی چلانے والے

Home Forums Siasi Discussion پانی سے گاڑی چلانے والے پانی سے گاڑی چلانے والے

#6
Believer12
Participant
Offline
Thread Starter
  • Expert
  • Threads: 320
  • Posts: 7263
  • Total Posts: 7583
  • Join Date:
    14 Sep, 2016

Re: پانی سے گاڑی چلانے والے

نہ کالم لکھنے والے کی سمجھ آئی ہے کہہ یہ موصوف کہنا کیا چاہتے ہیں اور اس بات کی تو بلکل سمجھ نہیں آئی کہہ آپ نے اس پر تھریڈ کیوں بنا دیا ہے پھر آپ شکوہ ارباب وفا سے کرتے دکھائی دیتے ہیں ۔کسی نے کمنٹ نہیں کیا۔۔ کل تک میاں دے نعرے وجاتے وجاتے اج آپ کی مت وجی ہوئی لگتی ہے ۔۔۔۔خدا لندن کی فضاؤں میں آکسیجن کا مزید اضافہ کرے تاکہ آپ کے دماغ کو افشانی ہو ۔

در فٹے منہ کے بعد عرض ہے کہ ڈاکٹر صاحب کے سٹارٹنگ میں ہی ایک فقرے نے میری توجہ کھینچ لی بلکہ میں انکی سوچ کی گہرای کا قائل ہوگیا ۔ آپ بھی دیکھیں اور کالم کو دوبارہ پڑھیں جیسے پانی سے گاڑی نہیں چل سکتی اسی طرح گپوں سے ملک نہیں چل سکتے

اگر معروضی فکر کے داعی اپنے نظریے کو مذہبی عقیدہ بنا کر ناقابل تردید سمجھنے لگتے ہیں تو پھر عام لوگوں سے کیا توقع کی جا سکتی ہے؟ اس طرح سے ہمیں چاروں جانب حقائق کے بجائے عقیدوں کی جنگ نظر آرہی ہے۔

پھر یہ فقرہ بھی غور طلب ہے

یہ بہت بدقسمتی کی بات ہے کہ پاکستانی ریاست کے چلانے والوں کو ابھی تک یہ احساس نہیں ہوا کہ بنگلہ دیش آٹھ فیصد کے قریب سالانہ ترقی کرتے ہوئے ان سے بہت آگے نکل چکا ہے اور وہ اس دوران پانی سے معاشی گاڑی چلانے کی موہوم امیدوں کے اسیر رہے ہیں ۔ لیکن کب تک؟

پھر یہ

موجودہ حکومت اور اس کے جیالے پیروکار تو ہم سب پر بازی لے گئے۔ ان کے تصورات میں سابقہ حکمرانوں کے کئی سو ارب ڈالر ملک واپسی کے منتظر تھے، اس لئے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے دربار میں حاضری کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔ وہ نا موجود اربوں ڈالر نہ تھے نہ آنے تھے لہٰذا معیشت کی گاڑی جھٹکے کھاتی کھاتی رکنے کے قریب آگئی۔ لیکن ان کو داد دیجئے کہ وہ اب بھی ماننے کے لئے تیار نہیں ہیں کہ وہ پانی سے گاڑی چلانے کے وہم میں مبتلا تھے۔ وہ اب بھی یہ کہہ رہے ہیں کہ ہمیں وقت دو، ہم اس طرح سے گاڑی چلا کر دکھا دیں گے: 

Navigation