یہ فورم اتنا روشن خیال ہے ؟

Home Forums Non Siasi یہ فورم اتنا روشن خیال ہے ؟ یہ فورم اتنا روشن خیال ہے ؟

#31
Zinda Rood
Participant
Offline
  • Professional
  • Threads: 12
  • Posts: 1577
  • Total Posts: 1589
  • Join Date:
    3 Apr, 2018
  • Location: NorthPole

Re: یہ فورم اتنا روشن خیال ہے ؟

زندہ رود جی! میٹھے میٹھے اسلامی بھائیوں سے اتنی نفرت!!!۔۔ مجھے کبھی کبھی گمان ہوتا ہے کہ آپ ایک سابقہ تبلیغی ہیں جو ایمازون کے قبائلیوں کے ہتھے چڑھ گئے تھے۔۔ اس اندوہناک واقعہ نے آپ کا ذہنی سنتولن بھڑشٹ کر دیا ہے۔۔ آپ آج بھی اس واقعہ کی خراشیں محسوس کرکے مغموم ہو جاتے ہیں۔۔یوں لگتا ہے نفرت کے اس اُبال میں سارے مُسلے آپ کو اپنے مجرم نظر آتے ہیں۔۔۔نہ تبلیغی چکنی چپڑی باتوں سے آپ کو لبھاتے نہ آپ ایمازون کے جنگلوں میں جاتے اور نہ ہی ظالم قبائلی!!!!۔۔۔ خیر ہم امید کرتے ہیں کہ آپ جلد ایک متوازن شخصیت کی حثییت سے اپنا رنگ جمائیں گے۔۔ اس وقت بھی آپ ہم کو اپنے پیچھے پائیں گے۔۔اڈئیو

کیسانووا صاحب۔۔۔ کیا یاد دلا دیا۔۔۔  تبلیغی جماعت کو اس بات کا کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے بچپن اور لڑکپن میں میری نماز کی عادت چھڑوانے میں اہم کردار ادا کیا۔۔۔ جب کبھی تبلیغی جماعت کا دورہ ہماری مسجد میں لگتا تو ہر نماز پر یہ ہم جیسے معصوم نمازیوں کو گھیر لیتے کہ آؤ دین کی باتیں کریں، اللہ کو وقت دیں، دنیا کے کام تو ہوتے ہی رہیں گے، یہ سب سے ضروری کام ہے۔۔ اور پھر دینی باتیں کرتے کرتے آخر میں چِلّے کے لئے مجبور کرکے وعدہ لیتے۔۔ پھر گشت پر تبلیغیوں کے ساتھ گلی گلی جاکر لوگوں کو دین کی طرف راغب کرنے کا کام جس میں خاکسار نے کافی عرصہ تک خوب شوق سے حصہ لیا۔۔ مگر آہستہ آہستہ تبلیغیوں کی ایلفی کی طرح چپکنے کی عادت نے اکتا دیا، یہ ناہنجار لوگ تو بندے کے گھر تک پیچھا کرتے ہیں اور گھر سے نکال کر لے جاتے ہیں۔۔ 

 بہرحال مجھے مسلمانوں سے نفرت نہیں ہے، لیکن مسلمانوں کے اس رویے سے نفرت ضرور ہے جو یہ اپنے مذہب اور اپنے عقائد کو دوسروں پر زبردستی تھوپنے کی کوشش کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ جو لوگ ان کے مذہب کو نہیں مانتے وہ بھی ان کے اوٹ پٹانگ عقائد اور مذہبی شخصیات کا احترام کریں۔۔ چاہے ان کے عقائد اور ان کی مذہبی شخصیات نے دیگر لوگوں کی زندگی پر کتنا ہی منفی اثر کیوں نہ ڈالا ہو۔ یہ پھر بھی اس کو اعلیٰ و ارفع بنا کر پیش کرتے ہیں، خیر اس پر بھی مجھے کوئی اعتراض نہیں، جتنا مرضی اعلیٰ و ارفع سمجھیں، مگر دوسروں کو ایسا سمجھنے پر مجبور کرنے سے باز رہیں۔ 

Navigation