دو دھاری تھریڈ بنام اطہر صاحب و دیگر ن لیگی حضرات

Home Forums Siasi Discussion دو دھاری تھریڈ بنام اطہر صاحب و دیگر ن لیگی حضرات دو دھاری تھریڈ بنام اطہر صاحب و دیگر ن لیگی حضرات

#12
Aamir Siddique
Participant
Offline
Thread Starter
  • Expert
  • Threads: 61
  • Posts: 5204
  • Total Posts: 5265
  • Join Date:
    7 Oct, 2016

Re: دو دھاری تھریڈ بنام اطہر صاحب و دیگر ن لیگی حضرات

عزیزی محترم عامر صدیقی بھیا غریب عوام، دو یا اگر بڑا معرکہ مار لیں تو دن میں تین دفعہ روٹی سالن یا اچار کے ساتھ کھاتے ہیں روٹی گندم کی بنتی ہے ہاں سالن میں چند اشیا خریدنی پڑتی ہیں مثلا نمک مرچ گھی سبزی پیاز وغیرہ حسن اتفاق کہ ہانڈی میں ڈلنے والی تمام اشیا بشمول روٹی کا آٹا ہم باہر سے نہیں منگواتے بلکہ یہ ساری چیزیں ہمارے اپنے دیس کی پیداوار ہیں میرا آپ سے سوال ہے کہ ان ساری اشیا کو آگ کیسے لگ گئی، آج غریب اس سادہ سی غذا کھانے کو بھی ترس گیا ہے؟؟؟

جو ڈالرز لئے ہیں وہ واپس بھی کرنے ہیں اور واپس کرنے کے لئے ٹیکس لگانا پڑتا ہے جو کہ آپ کے ملک میں پیدا ہونے والی چیزوں پے  بھی لگے گا مزید برآں یہ سب اشیاء جس پٹرول سے ٹرانسپورٹ کی جاتی ہیں وہ ہمارے ملک میں پیدا نہیں ہوتا , ڈالرز میں ہی لینا پڑے گا

Navigation