Bawa
Participant
Offline
  • Expert
#53
باوا جی، آپ کی بات اصولی طور پر درست ہے سیاستدان عوام کی طاقت عوام ہی ہوتے ہیں یہاں نواز شریف اور الطاف حسین کے حالات کا تقابل نہیں بنتا ہے نواز شریف کو بہرحال پنجاب کا بیٹا ہونے کا بہت بڑا فائدہ حاصل تھا یہ اتنا بڑا فائدہ تھا کہ وہ موت کی کال کوٹھری سے دو سو سوٹ کیسوں کے ساتھ شاہی مہمان بن گیا -الطاف حسین کو تو یہ لوگ ایک دن بھی برداشت کرنے کے لئے تیار نہیں تھے انکا بس چلتا تو اکانوے میں اسکے جانے سے پہلے ہی مروا دیتے الطاف حسین کی بہت بڑی غلطی تھی کہ مشرف کے دور میں بھی وطن واپس نہیں آسکا اگر عوام الطاف حسین کو مسترد کرتی تو پھر بھی اور بات تھی عوام کو آج بھی موقع ملے تو ہونا وہی ہے جو قرار صاحب کھلم کھلا لکھ رہے ہیں اور ہر شخص کو دل میں معلوم ہے

گھوسٹ پروٹوکول بھائی

نواز شریف پنجاب کا بیٹا ہونے کی وجہ سے موت کی کال کوٹھری سے دو سو سوٹ کیسوں کے ساتھ شاہی مہمان نہیں بنا تھا. اگر پنجاب کا بیٹا ہونے کا اتنا فائدہ ہوتا تو اسے کبھی نہ لی جانے والی تنخواہ کو بنیاد بنا کر نہ تو تا حیات نا اہل قرار دیا جاتا اور نہ ہی وہ پورے خاندان کے ساتھ جے آئی ٹی کے سامنے خوار ہوتا اور اپنی بیٹی کے ساتھ جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوتا

میں نے پہلے بھی لکھا ہے کہ وردی پوش دہشتگردوں کی بدمعاشی کو وہی لگام دے سکتا ہے تو ان سے بڑا بدمعاش ہو یا بھی جس کے ٹکروں پر وردی پوش دہشتگرد پلتے ہوں

نواز شریف موت کی کال کوٹھری سے دو سو سوٹ کیسوں کے ساتھ شاہی مہمان اس لیے بنا تھا کہ اسوقت اسکے پیچھے وہ لوگ کھڑے تھے جن کے ٹکروں پر یہ ہمارے وردی پوش دہشتگرد پلتے ہیں. وہی نواز شریف کو کال کوٹھری سے نکال کر اپنے شاہی مہمان بنا کر اپنے پاس لے لیے تھے. انکے ٹکروں پر پلنے والوں کی اتنی جرات نہ تھی کہ وہ انکے حکم کے سامنے سر نہ جھکاتے. جنرل پرویز مشرف آج لندن کے جس پر تعش گھر میں رہتا ہے وہ انہی لوگوں کی طرف سے اسے انکی اسی اطاعت شعاری کے صلے میں ملا ہوا ہے جس کا اعتراف جنرل پرویز مشرف خود نیشنل میڈیا پر کر چکا ہے

جب تک انکا دست شفقت نواز شریف کے سر پر رہا تب تک ان وردی پوش دہشتگردوں کو اسکی طرف آنکھ اٹھانے کی جرات نہ ہوئی لیکن جیسے ہی پارلیمنٹ کی قرار داد کے مطابق نواز شریف نے یمن کے ساتھ لڑنے کیلیے فوجیوں بھیجنے سے انکار کیا تو انہوں نے نواز شریف کے سر سے دست شفقت اٹھا لیا اور پھر فوجی اسے تنہا اور بے یارو مدد گار دیکھکر بھوکے کتوں کی طرح اس پر پل پڑے

×
arrow_upward DanishGardi