ایک اور گرفتاری

Home Forums Siasi Discussion ایک اور گرفتاری ایک اور گرفتاری

#35
casanova
Participant
Offline
  • Advanced
  • Threads: 0
  • Posts: 101
  • Total Posts: 101
  • Join Date:
    4 Sep, 2018
  • Location: گلشن گلشن

Re: ایک اور گرفتاری

آج دن بھر گرمی اور حبس کا راج رہا۔۔ پھر شام کو قدرت مہربان ہوئی اور بادلوں کی گڑ گڑاہٹ سے بارش کی بوندیں اپنے اِن کمنگ میسجز بھیجنے لگیں۔۔ ٹھنڈا تربوز کھاتے ہوئے ٹی وی آن کیا تو میرے کپتان پوری فارم میں نظر آرہے تھے۔۔ ملک کی زبوں حالی ، میثاقِ جمہوریت کی فسوں سازی اور قرضوں سے لدا ماضی بیان کرتے ہوئے کپتان کی آواز و آنکھوں میں اک قہر سا نظر آ رہا تھا۔۔۔وہ بہوبلی 3 کے ممکنہ ہیرو کی طرح کرپٹ اوتاروں کی مُنڈھی کاٹنے پر مُصر نظر آرہا تھا۔۔۔دور کہیں بند کوٹھڑیوں میں قید بوڑھے بٹیرے غم و غصہ سے تجریدی گٹرغوں کرنے پر مجبور تھے انہیں اپنے زنانہ و مخنثانہ جانشین خطرے میں نظر آ رہے تھے۔۔دریائے سندھ کی بالائی پٹی اور پنجاب کے جی ٹی روڈ کے اطراف کے سامعین  کی مٹھیاں غصے سے بھینچی جارہی تھیں اور ان کے تمام دخولی راستوں سے مغلظانہ مِیمز نشر ہورہی تھیں۔۔۔اتنے میں ٹھنڈی ہواؤں کے سنگ لہراتی ہوئی بارش کی بوندیں ماحول کا حبس دور کرنے لگیں۔۔اور پیاسی دھرتی سے اک صدا سنانے لگی۔۔۔ میرے کپتان! تُن کے رکھو۔۔

  • This reply was modified 4 days, 13 hours ago by  casanova.

Navigation