پنجاب کی تقسیم

Home Forums Siasi Discussion پنجاب کی تقسیم پنجاب کی تقسیم

#7
Bawa
Participant
Offline
  • Expert
  • Threads: 135
  • Posts: 10431
  • Total Posts: 10566
  • Join Date:
    24 Aug, 2016

Re: پنجاب کی تقسیم

میں تقسسیم در تقسیم کو مسائل کا حل نہیں سمجھتا گو جن معاشروں میں انصاف اور برابری کی توقیر نہ ہو وہاں تقسیم کی آوازیں سر اٹھانے لگتی ہیں .

میں محترم باوا صاحب کی راۓ سے متفق ہوں کے اگر ایک صوبہ تسیم ہوا تو دوسرے صوبوں میں تقسیم کی آوازوں کو دبانا بہت مشکل ہو جاۓ گا Bawasahib

بہت شکریہ محترم جے بھائی جی

اسٹبلشمنٹ تو پہلے ہی اٹھارویں ترمیم کو ختم کرنے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہے تاکہ صوبوں کو حاصل اختیارات واپس چھینے جائیں۔ نئے صوبے بنیں گے تو اج نہیں تو کل اپنے اختیارات مانگیں گے، وہ اسٹبلشمنٹ کہاں انہیں دینے جو تیار ہوگی۔ اسٹبلشمنٹ کا بس چلے تو پہلے صوبے ختم کرکے ون یونٹ قائم کر دے

اسٹبلشمنٹ کے ساتھ ساتھ اسکا سلیکٹڈ وزیر اعظم بھی ہر روز یہی رونا روتا یے کہ صوبوں کو اٹھارویں ترمیم کے تحت پیسے دے کر وفاق کنگال ہوگیا ہےاور اسکے پاس اپنے اخراجات پورے کرنے کے لیے کچھ نہیں بچا ہے

ایسے میں کون نئے صوبے بنا کر نئی مصیبت اپنے گلے میں ڈالے گا؟ البتہ نئے صوبوں والا ڈرامہ ہر تھوڑے عرصے بعد شرطیہ نئے پرنٹوں کے ساتھ سامنے آتا رہے گا

Navigation