BlackSheep
Participant
Offline
  • Professional
#67

شیپ یار میں نے تو تیلی لگا کر آپکو فوجی کلب سے واپس لانے کی کوشش کی تھی کہیں کوئی ذاتی حملہ تو نہیں کیا جو آپ ماضی کے قصے اور وعدے کھول بیٹھے

پہلے آپ بھی پی پی کو ڈیفننڈ کرتے نہیں تھکتے تھے، آج آپ کو سارے سیاستدان برے لگنا شروع ہو گئے ہیں

اتنا پیچھے مڑ مڑ کے دیکھنا اچھا نہیں ہے، حال اور مستقبل میں جیو گے تو اچھے رہو گے

یار ایزی گو۔۔۔۔۔

فوجی کلب میں گیا ہوں گا تو واپس لاؤ گے ناں۔۔۔۔۔

پیپلز پارٹی وفاقی سطح پر مجھے آج بھی باقی پارٹیوں سے بہتر لگتی ہے۔۔۔۔۔ اور کبھی یہ چھپایا نہیں ہے۔۔۔۔۔ اور یہ بھی کہ پاکستان کی دیگر سیاسی جماعتوں کے مقابلے میں پیپلز پارٹی میرے نزدیک زیادہ پروگریسو جماعت ہے۔۔۔۔۔ لیکن بہت سے معاملات پر مجھے پیپلز پارٹی سے سخت اختلافات ہیں۔۔۔۔۔

البتہ سیاست کے موضوع پر اب مَیں ویسا نہیں لکھتا جیسا پہلے لکھتا تھا کیونکہ اب دوسرے موضوعات پر لکھتا ہوں۔۔۔۔۔ یہ فرق تو آیا ہے۔۔۔۔۔

شیرازی کی طرح مَیں یہ اعتراف ضرور کروں گا کہ مَیں پہلے ذرا زیادہ اینٹی اسٹیبلشمنٹ ہوتا تھا لیکن اب اُتنا نہیں ہوں۔۔۔۔۔

مجھے سیاست دان برے نہیں لگتے بلکہ میرا نکتہ کچھ اور ہے۔۔۔۔۔ مَیں یہ کہتا ہوں کہ سیاست ایک کھیل ہے اور کم و بیش یہ سارے ہی سیاست دان جب یہ کھیل، گیم آف تھرونز کھیلتے ہیں تو اِن کو بخوبی علم ہوتا ہے کہ کھیل کے اُصول کیا ہیں اور ہارنے اور جیتنے کی صورت میں کیا ہوگا۔۔۔۔۔ اور یہ سب اپنے اپنے مفادات کیلئے یہ کھیل کھیلتے ہیں۔۔۔۔۔ عوام کی بھلائی تو ایک بائی پروڈکٹ ہوتی ہے۔۔۔۔۔ لیکن مسئلہ یہ ہوتا ہے جب یہ سیاستدان اِس گیم آف تھرونز میں ہارنے(پِٹنے) لگتے ہیں تو عوام عوام کی دُہائی مچانا شروع کردیتے ہیں۔۔۔۔۔ میرا بنیادی اختلاف یہ ہے۔۔۔۔۔ اب آپ خود دیکھ لیں پینتیس چالیس سال تخت کا یہ کھیل کھیلنے کے بعد اچانک ایک دن میاں صاحب نظریاتی بن جاتے ہیں اور ووٹ کو عزت دینے کی بات کرتے ہیں۔۔۔۔۔ ہاہاہاہا۔۔۔۔۔ کیا میاں صاحب خود اتنے معصوم ہیں یا اپنے لیگیوں کو اتنا معصوم سمجھتے ہیں۔۔۔۔۔ اور ایک محترم الطاف حسین ہیں۔۔۔۔۔ مَیں بہت حد تک یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ آج کوئی فوجی جنرل الطاف بھائی کو اپنی گود میں بٹھا کر جھولے دینا شروع ہوجائے تو پھر ہر حرام، حلال ہوجائے گا۔۔۔۔۔

یا وہ اپنے ایک شہباز شریف ہیں ایسے حبیب جالب کی نظمیں پڑھ پڑھ کر مائیک توڑتے ہیں کہ حبیب جالب کی بیوہ کو بھی یہ کہنا پڑگیا کہ شہباز شریف کو کوئی حق نہیں ہے کہ وہ میرے شوہر کی نظمیں پڑھے۔۔۔۔۔ ہاہاہاہا۔۔۔۔۔

ویسے بائی دا وے یہاں فورم پر سیاسی جماعتوں کے مجاورین میں سے جمہوریت پسند آخر ہے کون۔۔۔۔۔ ہاہاہاہا۔۔۔۔۔ ذرا مجھے بھی بتادیں۔۔۔۔۔

تو یار تھوڑا اپنے پر رحم کریں اور تھوڑا مجھ پر رحم کریں۔۔۔۔۔ اور میاں دے نعرے وجنے دیں۔۔۔۔۔

:) ;-) :)

  • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
×
arrow_upward DanishGardi