ڈالر مزید مہنگا ہو گیا، تاریخ رقم

Home Forums Siasi Discussion ڈالر مزید مہنگا ہو گیا، تاریخ رقم ڈالر مزید مہنگا ہو گیا، تاریخ رقم

#65
BlackSheep
Participant
Offline
  • Professional
  • Threads: 15
  • Posts: 1975
  • Total Posts: 1990
  • Join Date:
    11 Feb, 2017
  • Location: عالمِ غیب

Re: ڈالر مزید مہنگا ہو گیا، تاریخ رقم

نون والوں نے شیپ کو اتنا تنگ کیا ہے کہ وہ اب اسٹیبلشمنٹ والی سائڈ پر چلا گیا ہے
😜😜

یار ایزی گو۔۔۔۔۔

آپ نے مجھے ایسی جگہ پھنسایا ہے کہ مَیں اب کچھ کہہ بھی نہیں سکتا۔۔۔۔۔ آپ سے برسوں پہلے ایک وعدہ کیا تھا کہ آپ کی ذات پر میری جانب سے کوئی لفظی حملہ نہیں ہوگا۔۔۔۔۔ اُسی وعدے کا پَاس رکھتے ہوئے مارا جارہا ہوں ورنہ تو۔۔۔۔۔

ویسے آپ کو وہ وقت ابھی تک یاد ہے جب ملٹری و جیوڈیشری دونوں پیپلزپارٹی کے خلاف تھیں اور آپ جیوڈیشری(افتخار چوہدری) کے حق میں بڑے کمال کمال کے نُکتے لے کر آتے تھے۔۔۔۔۔ پھر آخر چار پانچ سال بعد آپ سے مَیں نے اُس وقت کے بارے میں جواب طلبی کی  تھی تو آپ نے بھی آخرکار سَر جھکا کر اعتراف کر ہی لیا تھا کہ یار اُس وقت غلط حمایت کردی تھی۔۔۔۔۔

ویسے آپ سے ایک سوال ہے کہ لیگی حضرات سو جوتے، سو پیاز کھانے، رَج کے ٹھکائی ہونے کے بعد ہی اپنی غلطی کیوں مانتے ہیں۔۔۔۔۔ کیا وجہ ہے۔۔۔۔۔ دماغی طور پر سلو ہیں؟ ڈاؤن سنڈروم کا شکار ہیں؟ یا وہ جو حاسدین کہتے ہیں کہ کھوتے کے قیمے والے نانوں کا قصور ہے۔۔۔۔۔

:cwl: :facepalm: :cwl:

ویسے جہاں تک میری بات ہے تو میری پوزیشن ابھی بھی وہی ہے جو پہلے تھی۔۔۔۔۔ بس مجبوری یہ ہے کہ نہ ہی مَیں مزارِ الطاف کا مجاور ہوں اور نہ ہی خانقاہِ شریفیہ الواقع جاتی اُمراء میں دھمال ڈالنے والا اور نہ آستانہ ہی بنی گالہ کا فرش دھونے والا یا قم باذنیٰ کہہ بھٹو کو زندہ کرنے والا۔۔۔۔۔ کیا کروں، مجبور ہوں۔۔۔۔۔ جانتے بوجھتے پتنگ کا بیج لگا کر کھوتے کے قیمے والے نان نہیں کھا سکتا۔۔۔۔۔

میری مجبوری سمجھ کر معاف کردیں۔۔۔۔۔

:.( ;-) :.(

Navigation