تبدیلی

Home Forums Siasi Discussion تبدیلی تبدیلی

#16
نادان
Participant
Offline
  • Expert
  • Threads: 50
  • Posts: 12729
  • Total Posts: 12779
  • Join Date:
    31 Aug, 2016

Re: تبدیلی

میں نے ان پارٹیوں کا ذکر کیا جو جمہوریت کے مقابلے میں فوجیوں کے ساتھ کھڑی ہوئیں تھیں جب فوجیوں نے ایک پارٹی کو ختم کر کے دوسرے کو لے کر آ ہیں – جب ضیاء نے مارشل لاء لگایا تو نون لیگ کا وجود نہیں تھا اس وقت ایئر مارشل اصغر خان کی تحریک استقلال نے ضیاء کا ساتھ دیا – نواز شریف نے سیاست ضیاء کے مارشل لاء کے دور سے شروع اور پہلی بار جب آیی جے آیی کے بینر تلے وزیر اعظم بنا تو اصل وزارت عظمیٰ کا امدیوار غلام مصطفیٰ جتوئی تھا – اس وقت بھی مسلم لیگ نون کا وجود نہ تھا – اس کے بھد اسی اتحاد کے زیادہ تر لوگوں کو اکٹھا کر کے نواز شریف نے نون لیگ بنایی – مجھے پتہ ہے اس بات پر بہت سے لوگوں کے پیٹ میں مروڑ اٹھیں گے مگر مجھے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کے مسلم لیگ نون اپنے وجود سے اب تک کبھی فوجیوں کے کندھوں پر سوار ہو کر اقتدار میں نہیں آیی – نواز شریف خود ضرور فوجیوں کی مدد سے یا ان کے دور میں اہے لیکن جب سے انہوں نے نون لیگ بنایی ان کی کبھی فوجیوں کے ساتھ نہ بنی ایک کو رخصت کیا اور ایک کے ساتھ اتنے اختلافات تھے کہ جب اس کا ہارٹ اٹیک سے انتقال ہوا تو الزام نواز حکومت پر لگا کہ ممکن ہے اسے قتل کیا گیا ہو – نواز پر تو اس حوالے سے تنقید کی جاتی ہے کہ وہ فوجیوں سے بنا کر نہیں رکھتا –

وہ کالا کوٹ پہن  کر عدالت کون گیا تھا ..ذرا میری یادداشت تو تازہ کر دیں .

ہم پسند کریں یا نہ کریں ..ابھی تک اس ملک میں حکومتوں کا آنا جانا فوج کی مداخلت کے بغیر نہیں ہے ..

جس دن ہمارے سیاست دان ایک دوسرے  کے خلاف فوج کا ساتھ دینا بند کریں گے اس دن جمہوریت آئے گی ..اس دن عوام کا چنا بندہ حکمرانی کرے گا .

Navigation