JMP
Participant
Offline
  • Professional
#20
میرے خیال میں عاطف میاں والے فیصلے کو واپس لینا خان کی مجبوری تھی ہاں آپ یہ کیہ سکتے ہیں کہ نکالنا ہی تھا تو پھر لیا ہی کیوں – لینا ایک غلطی ہو سکتی ہے نکالنا نہیں اس کی بنیادی وجہ ابھی ہمارے معاشرے کا بالغ نظر نہ ہونا ہے – بلاشبہ مذہب ہر ایک کا ذاتی مہاملہ ہے اور اس کی پروفیشنل خدمات کے لئے مذہب کو دیکھنا انتہائی زیادتی ہے – ممکن ہے عاطف میاں اپنے مذہب سے بھی نا بلد ہوں اور صرف خاندانی طور پر قادیانی ہوں اور مذہبی نہ ہوں بہرحال مذہبی ہوں بھی تو انہیں کونسی مذہبی امور کی وزارت دی جا رہی تھی – عمران خان کی نئی حکومت عاطف میاں کو رکھ کر اتنے بڑے چیلنج کا سامنا نہیں کر سکتی تھی بلکے اس چیلنج کا سامنا تو وہ تیسرے چوتھے سال اپنے پاؤں پر کھڑے ہو کر بھی نہیں کر سکتی – صرف وہ ہی کیوں نوں لیگ اور پیپلز پارٹی کو بھی اس مسلے پر بیک فٹ پر جانا پڑتا – اس مذہب زدہ معاشرے میں عمران خان کے اس فیصلے کو حقیقت پسندی کے آئنے میں دیکھنا ہو گا اور اس نو زائدہ حکومت کی مجبوری کو سمجھنا ہو گا – آگے جا کر ہمارا معاشرہ شاید اتنا بالغ نظر ہو جائے کہ سنی ،شعیہ ، احمدی کو کسی کا ذاتی مذہب سمجھ کر اس کی پیشہ وارانہ خدمات کو اس ترازو میں نہ تولے مگر ابھی ایسا ممکن نہیں –

Awan sahib

محترم اعوان صاحب

امید ہے کے موسم سرما کے مزے لینے کی پوری تیاری کر لی ہو گی آپ نے

ابھی تک تو آگے جا کر ماحول پہلے سے زیادہ منفی اور گھٹن زدہ ہو گیا ہے. اگر اسی طرح پیچھے جاتے رہے تو آگے جا کر اور پیچھے پہنچ چکے ہو نگے

اس معاملے پر حکومت، حزب اختلاف اور باقی طاقتور اداروں کو ایک ساتھ کھڑا ہونا چاہیے تھا . اگر حکومت کرنی ہے تو مشکل فیصلہ بھی کرنے ہونگے
ہر پاکستانی پہلے پاکستانی ہے اور اگر نہیں تو اس بات کا برملا اعلان ہونا چاہیے

یا پھر ہم سب میں ایک ایسا جذبہ اور کیفیت موجود ہے جو اندر تو ہے مگر ہم باہر اسکا اظھار نہیں کرتے جیسا کے مولوی حضرات نے کھلے عام کیا ہے .

میری نظر میں مولوی حضرات پہتر ہوے کے جو اندر ہیں وہ باہر ہیں

ایک تھوڑی تعداد حکومت پر اس حد تک اثر انداز نہیں ہو سکتی جب تک ایک کثیر تعداد کی بھی دلی خواہش وہی ہو جس کا اظھار مولوی صاحبان کر رہے ہیں

×
arrow_upward DanishGardi