JMP
Participant
Offline
  • Professional
#25

معاشرہ، مذہب، عمر ، زمانہ، معاشی اور سماجی قیود ، جسمانی ، ذہنی، روحانی اور قلبی ضرورتیں اور کیفیات . محبت ، عشق ، رشتہ اور پھر فطرت جیسے بہت سے عوامل ہیں جو ہمارے مختلف روئیوں کا سبب بنتے ہیں

کبھی تسخیر کی جستجو ہوتی ہے تو کبھی قبولیت کی خواہش، کہیں جسمانی ضرورت اپنا اسیر بنا لیتی ہے تو کہیں روحانی اور قلبی کیفیت پاؤں کی زنجیر بن جاتی ہیں .

جسمانی ضرورت پوری کرنے کو کئی ساماں ہیں مگر قلبی اور روحانی ضرورت شاید اتنی آسانی سے پوری نہیں ہوتی ہے. ذہنی ہم آہنگی، برداشت ، کچھ پانے کے لئے کچھ دینے پر آمادگی ، قربانی اور سب سے بڑھ کر ایک دوسرے پر اعتماد اور بھروسہ اکثر ایک ہی شخص سے مل پاتا ہے

میرے نزدیک منافقت بھی ایک عنصر ہے. میری ذاتی خواہش تو یہ ہے کے ہر صنف مخالف سے قربت ہو مگر میں اپنے حوالے سے کسی اور خاتون کو ایسی آزادی دینے کا روادار نہیں ہوں. میں تو منافق ہوں مگر کتنے اور ہیں جو اپنی مردانگی پر تو فخر کرتے ہیں مگر شاید یہی حق کسی اور کو نہ دے سکیں

مغربی معاشروں میں چاہے ہم اچھا سمجھیں یا برا ، “عزت” کا تعلق عورت کے حوالے سے کافی کم ہو چکا ہے لہٰذا وہاں اکثر تعلقات مختلف لوگوں سے ہوتے ہیں مگر جب تک تعلقات ہوتے ہیں اکثر دونوں فریق ایک دوسرے کو کسی اور کی آغوش میں یا کس دوسرے کی خواہش رکھنے کو قبول نہیں کرتے

جسمانی اور ذہنی ضروریات سے دور کہیں پختہ بھروسہ، اعتماد، ہم آہنگی اور عشق اکثر ایک سے ہی رشتہ میں ہی ملتا ہے

×
arrow_upward DanishGardi