Atif Qazi
Participant
Offline
  • Expert
#107
Anjaan

انجان صاحب اس تھریڈ پر پہلا فائر ہوتے ہی آپ دھوتی اٹھا کر یہاں سے بھاگ گئے ہیں۔ اس بار اس معاملے کو سلجھانا اور میرٹ پر حل کرنا آپ کا کام ہے۔ بعد میں گلہ مت کیجئے گا کہ آپ کو موقع نہیں ملا۔

مجھے تو لگتا ہے اس موئے انجان کی برکت سے فورم پر لڑائیاں شروع ہوگئی ہیں۔

SaleemRaza

بھائی جی آن سیریس نوٹ۔ آپ کو مسلہ ایم کیو ایم سے ہے یا جی پی بھائی سے؟؟ اگر تو ایم کیو ایم سے ہے تو جی پی بھائی پر ہر وقت بھتہ خوری وغیرہ کی جگتیں کسنا ٹھیک نہیں جب کہ آپ کو معلوم ہے کہ وہ ایم کیو ایم کے لئے ایسے ہی حساس ہیں جیسے آپ فوج کیلئے۔ اور اگر مسلہ جی پی بھائی سے ہے تو پھر ایم کیو ایم کو بیچ میں لانا درست نہیں۔

Ghost Protocol

بالکل اسی طرح جی پی بھائی! جب آپ سلیم رضا بھائی کی فوج سے رضاکارانہ اندھی عقیدت کو جانتے ہیں تو تو آپ کو ان کو پلٹن گراونڈ کا حوالہ دینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ ایک بات جس کا پاکستان کے ہر باشعور شہری کو علم ہے اس پر سلیم رضا کو مطعون کرنا ہرگز مناسب نہیں، خاص طور پر جب اس کا اس سانحے میں اس کے علاوہ کوئی قصور نہ ہو کہ وہ البدر کا مقامی کن ٹٹا ہونے کی حیثیت سے بھارت کو مزہ چکھانے کیلئے سرحد پر مردانہ وار کھڑا ہوکر گالیاں نکالتا تھا۔

آپ دونوں کیلئے میرا برادرانہ مشورہ ہے کہ مکالمے میں تلخی آتی محسوس ہوتو کنی کترا جائیں اور ایک دوسرے سے کلام نہ کریں۔

×
arrow_upward DanishGardi