نیا ماڈریٹر

Home Forums Suggestions & Support نیا ماڈریٹر نیا ماڈریٹر

#105
Bawa
Participant
Offline
  • Expert
  • Threads: 117
  • Posts: 7527
  • Total Posts: 7644
  • Join Date:
    24 Aug, 2016

Re: نیا ماڈریٹر

کسی دوست کیلیے سب سے مشکل مرحلہ وہ ہوتا ہے جب اسکے دو دوست ایک دوسرے کے سامنے کھڑے ہو جائیں

ہمیشہ دوستوں کے ساتھ کھڑا ہونے کا دعوا کرنے کے باوجود میں اس نازک موڑ پر آ کر ناکام ہو جاتا ہوں. سمجھ نہیں آتا ہے کہ کس دوست کی حمایت کروں اور کسے غلط کہوں؟

مخالف ٹھیک بھی ہو تو اسے غلط ثابت کرنا میرے دائیں ہاتھ کا کھیل ہوتا ہے لیکن کسی دوست کو غلط کہنے کی آج تک مجھ میں کبھی ہمت نہیں ہوئی ہے. مجھے اپنی اس کمزوری یا کم ہمتی کا اعتراف کرنے میں کوئی عار محسوس نہیں ہو رہی ہے

میرے نزدیک دوست غلط بھی ہو تو وہ ٹھیک ہوتا ہے اور دوستی کا یہی تقاضا ہوتا ہے کہ کبھی دوست کو سر محفل غلط نہ کہا جائے. اگر کوئی دوست غلط بھی ہے تو اسکے ساتھ اسکی غلطی پر پس پردہ بات کی جائے

ماضی میں دوستوں کے اختلافات پر انکے ساتھ پس پردہ بات کرکے انکے اختلافات ختم کروانے کی کوشش کی ہے اور اس میں تھوڑی بہت کامیابی بھی ہوئی ہے لیکن مکمل کامیابی نہیں حاصل نہ ہو سکی. پچھلی ناکام کوششوں میں کچھ اچھے دوستوں کو بھی ناراض کر بیٹھا ہوں اس لیے اس بار کچھ مختلف کرنے کی کوشش کی تھی

اس بار کوشش تھی کہ بات کا رخ کسی اور جانب موڑ کر معاملات کو ٹھنڈا کر سکوں لیکن اس میں بھی بظاہر ناکامی ہی نظر آ رہی ہے

کاش ہمیں بھی لگائی بجھائی والے کام آتے ہوتے اور ہم بھی کامیاب زندگی گزار رہے ہوتے لیکن

اس دنیا میں یار ہم تو رہے اناڑی
دنیا نے سمجھایا لیکن سیکھی نہ ہوشیاری
ہم تو رہے اناڑی

Navigation