حکومت کا منی بجٹ لانے کا فیصلہ

Home Forums Financial Guide حکومت کا منی بجٹ لانے کا فیصلہ حکومت کا منی بجٹ لانے کا فیصلہ

#23
Aamir Siddique
Participant
Offline
  • Professional
  • Threads: 55
  • Posts: 4434
  • Total Posts: 4489
  • Join Date:
    7 Oct, 2016

Re: حکومت کا منی بجٹ لانے کا فیصلہ

ٹیکسوں پر یاد آیا خیر سے مبارک ہو ٹریفک سارجنٹس کو جن کی اوپر کی کمائی میں حکومت نے اضافہ کر دیا ہے ہیلمٹ نہ پہننے پر 200کی بجائے اب 1000کا چالان ہوا کرے گا مطلب اگر کوئی شہری گرمیوں کی دھوپ کی وجہ اور ساون بھادوں کے حبس کی وجہ سے بہ امر مجبوری ہیلمٹ نہیں پہنتا تھا اور ٹریفک اہلکار روک لیتا تھا تو مجھ جیسے جو چالان کروابھی لیتے تھے وہ بھی اب سارجنٹ سے مک مکا ہی میں عافیت سمجھیں گے اور سارجنٹ کو بھی معلوم ہے کہ 1000 کا چالان تو یہ کروائے گا نہیں تو وہ بھی دو تین سو سے کم میں نہیں مانے گا اور اس طرح اس کی یومیہ دیہاڑی میں اضافہ انقلابی حکومت کے احسن اقدامات کی مرہون منت ہے سوٹا لگا کے نعرہ لگاو تبدیلی آئی رے تبدیلی آئی رےےےے

:lol: :lol:   :lol:

مطلب چالان کروا لینا ہیلمٹ نا پہننا

جب مئی جون اور ساون بھادوں کی گرمی اور حبس میں بائیک پے بیٹھ سکتے ہیں تو ہیلمٹ پہننے میں کیا برائی ہے ، کیا اس موسم میں ایکسیڈنٹ نہیں ہو سکتا ؟؟ یا کوئی رول ہے کہ اگر اس موسم میں ایکسیڈنٹ ہو جائے تو آپ کا سر محفوظ رہے گا

:lol:

Navigation