سی پیک اور پاکستانی مفادات

Home Forums Siasi Discussion سی پیک اور پاکستانی مفادات سی پیک اور پاکستانی مفادات

#25
Kaka
Participant
Offline
  • Member
  • Threads: 0
  • Posts: 25
  • Total Posts: 25
  • Join Date:
    13 Sep, 2018
  • Location: Pakistan

Re: سی پیک اور پاکستانی مفادات

اس کانٹرکٹ کو دوبار پڑھیں ، پھر اس پر بات ہوگی۔ ریٹرن آن ایکوئٹی نہ ۲۰ فیصد ہے اور نہ دس فیصد۔ بلکہ ۲۷،۲ فیصد ہے اور یہ ریٹرن آن ایکوئٹی دس سال نہیں ۳۰ سال تک مستقل ہے ۔ اور اس کے باوجود کہ یہ آخری پراجیکٹس میں سے ایک ہے، جب گورنمنٹ کو کچھ عقل آگئی تھی۔ ورنہ تو انہوں نے شروع میں بتیس فیصد ریٹرن بھی دی ہے۔

عباسی صاحب خوش آمدید کا شکریہ،

میری رائے میں چھوٹی چھوٹی چیزوں کو علیحدہ علیحدہ دیکھنے سے بہتر ہے اگر سی پیک پروجیکٹ کو مجموعی طور پر دیکھا جائے، جو شاید ہم لوگوں کے لیے اتنا آسان نہیں۔

دوسرا آپشن یہ ہے کہ سی پیک کے اندر ایک پروجیکٹ (جیسے بجلی کا منصوبہ) کے مجموعی ادادو شمار کو دیکھا جائے تاکہ اس پروجیکٹ کے نفع ونقصان کو دیکھا جا سکے۔

ساتھ ہی ساتھ ایک پروجیکٹ کا معشیت کے دوسرے حصوں پر اثرات کو دیکھنا بھی ضروری ہے۔

بہرحال آپ کا نقطہ ہے کہ ریٹرن ان ایکوئٹی 27 فیصد ہے، تو اس میں کیا غلط ہے، آپ کے نزدیک یہ کیا ہونا چاہیے؟

Navigation