اَتھرا
Participant
Offline
  • Advanced
#7
یہ درست ہے کہ نون کی آخری بجٹ ضرورت سے زیادہ عوام دوست تھا اور اس کے نتیجے میں قومی خزانے پر بھاری بوجھ پڑتا مگر یہ حکومت اس بجٹ کو جاری رکھنے کی پابند نہیں ہے جیسے کہ ٹیکس بریکٹس بدل گیی ہیں اسی طرح کیی چیزوں پر ٹیکس اور ڈیوٹی بدل رہی ہے چند دن میں – آخری سال کا بجٹ ہر حکومت عوام دوست ہی بناتی ہے تا کہ الیکشن میں فائدہ حاصل کر سکے مگر یہ آنےوالی حکومت پر ہے کے وہ اسے برقرار رکھے یا عوام پر چھری تیز کرے – پہلا بجٹ ہمیشہ سخت ہوتا ہے کیونکے الیکشن ابھی دور ہوتے ہیں اور حکومت کچھ سخت فیصلے لے کر خزانہ بھرنا پسند کرتی ہے – نون لیگ کو ایسی کسی چیز کا فائدہ نہیں ہو سکا کیونکے نقصان پوھنچانے والی چیزیں اتنی تھی کے اس طرف کسی کا دھیان ہی نہیں گیا – باقی آپ سمجھدار ہے سمجھ گئے ہونگے میرا اشارہ کدھر ہے –

میرا خیال ہے کہ آپ کو یہ تسلیم کرنےمیں دقت ہو رہی ہے کہ ن کی  یہ حرکت بدنیتی اور موقع پرستی پر مبنی تھی کیونکہ ان کو بہت اچھی طرح پتا چل چکا تھا کہ جرنیل انہیں کسی صورت واپس نہیں انے دیں گے اور دوسرے پی پی پی اور پی ٹی آئی نے اپنے اپنے صوبائی بجٹ پورے سال کیلئے نہیں بنائے تھے، وجہ آپ کی دقت کی میں سمجھ سکتا ہوں کیونکہ اپنے ہیروز میں خامی تسلیم کرنا مشکل ہوتا ہے

:)

آپ نے دوسری بات ٹھیک کی ہے کہ عوام پر چھری تیز کرے اور تاکہ نونیوں کے بچھائے ہوئے جال میں آئے اور ان کو نئی حکومت کے کپڑے اتارنے کا موقع ملے جو کہ وہ اتارنے پر پوری طرح کمر بستہ ہیں اور یہ تھریڈ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے

ن کو اپنی سیاسی حکمت عملی طے کرنے کا پورا حق ہے اور اس میں مخالف کو نیچا دکھانا بھی شامل ہوتا ہے لیکن ایسا غریب عوام کی قیمت پر نہیں ہونا چاہیے جن کی فلاح کیلئے کا کرنے کا وہ دن رات ڈھول پیٹتے ہیں

×
arrow_upward DanishGardi