Awan
Participant
Offline
  • Professional
#6
ایک ایسی حکومت جو ایک ماہ بعد الیکشن میں جا رہی تھی اس کیلئے آنے والوں کے (چاہے وہ کوئی بھی ہوتا) ہاتھ پاؤں 8-9ماہ کیلئے باندھ دینا (یعنی پورے سال کا بجٹ بنا کر اسمبلی سے پاس کروا لینا) خصوصاً اس صورت میں کہ جاری کھاتوں کی انتہائی بری حالت ہو اور آمدن اور خرچ میں تفاوت دن بدن بڑھ رہا ہو، کتنا اخلاقی، قانونی اور منطقی تھا؟ اگر تھریڈ سٹارٹر اس پر کچھ کہہ سکیں تو؟

 یہ درست ہے کہ نون کی آخری بجٹ ضرورت سے زیادہ عوام دوست تھا اور اس کے نتیجے میں قومی خزانے پر بھاری بوجھ پڑتا مگر یہ حکومت اس بجٹ کو جاری رکھنے کی پابند نہیں ہے جیسے کہ ٹیکس بریکٹس بدل گیی ہیں اسی طرح کیی چیزوں پر ٹیکس اور ڈیوٹی بدل رہی ہے چند دن میں – آخری سال کا بجٹ ہر حکومت عوام دوست ہی بناتی ہے تا کہ الیکشن میں فائدہ حاصل کر سکے مگر یہ آنےوالی حکومت پر ہے کے وہ اسے برقرار رکھے یا عوام پر چھری تیز کرے – پہلا بجٹ ہمیشہ سخت ہوتا ہے کیونکے الیکشن ابھی دور ہوتے ہیں اور حکومت کچھ سخت فیصلے لے کر خزانہ بھرنا پسند کرتی ہے – نون لیگ کو ایسی کسی چیز کا فائدہ نہیں ہو سکا کیونکے نقصان پوھنچانے والی چیزیں اتنی تھی کے اس طرف کسی کا دھیان ہی نہیں گیا – باقی آپ سمجھدار ہے سمجھ گئے ہونگے میرا اشارہ کدھر ہے –

×
arrow_upward DanishGardi