انکم ٹیکس آرڈیننس میں ترامیم ،تنخواہ دار طبقے کی رعایت کم ہوگئی

Home Forums Financial Guide انکم ٹیکس آرڈیننس میں ترامیم ،تنخواہ دار طبقے کی رعایت کم ہوگئی انکم ٹیکس آرڈیننس میں ترامیم ،تنخواہ دار طبقے کی رعایت کم ہوگئی

#5
Awan
Participant
Offline
  • Professional
  • Threads: 87
  • Posts: 1551
  • Total Posts: 1638
  • Join Date:
    10 Jun, 2017

Re: انکم ٹیکس آرڈیننس میں ترامیم ،تنخواہ دار طبقے کی رعایت کم ہوگئی

گویا اس حکومت نے 35 ہزار مہینہ تنخواہ لینے والے کو بھی نہیں چھوڑا :cry:

کاکا جی فورم پر خوش آمدید – امید کرتا ہوں آپ یہاں باقائدگی سے لکھا کریں گے اور آپ کی آمد سے رونق لگی رہے گی – حکومت پہلے سال میں ہی سخت اقدامات کر سکتی ہے اور اگر اس کے نتیجے میں زیادہ اعتججاج ، عوامی ردعمل ہو یا لگے غریب طبقہ پس رہا ہے تو اس ٹیکس کو کم کیا جا سکتا ہے لیکن ایک سال کے لئے لگانے میں کوئی ہرج نہیں ہے – جب تک ٹیکس اکھٹے نہیں ہونگے غریب عوام پر بلا واسطہ ٹیکس لگیں گے جیسے بجلی ، پیٹرول اور روز مررا کی چیزوں کی قیمت بڑھانا جس سے غریب زیادہ متاثر ہوتا ہے – عوام کو ٹیکس کو ایک خرچہ سمجھ کر گزارا کرنا ہو گا – چار لاکھ سے آٹھ لاکھ سالانہ پر ایک ہزار غا لبا ماہانہ ایک ہزار ہے صرف تین فیصد ہے اگرچے یہ تینتیس ہزار والے کے لئے بڑی رقم ہے البتہ چھیاسٹھ ہزار والے کے لئے ڈیڑھ فیصد اور کوئی بڑی رقم نہیں – ویسے بھی کوئی ٹیکس فائل کرے گا تو ٹیکس دے گا – ہر پرائیویٹ ملازمت والے کے لئے لازمی ہو کہ وہ چیک کے تھرو تنخوا دے ورنہ وہ ملازم سے ٹیکس تو کاٹے گا مگر حکومت کو نہیں دے گا – اس طرح سب ٹیکس کٹ کی تفصیل بینک اکاؤنٹس میں ہو گی اور ملازم کا ٹیکس اور کارپوریٹ ٹیکس دونوں چھپ نہیں سکیں گے – ٹیکس فائل کرنے کے لئے بہت سختی کرنی ہو گی جیسے دو سال تک فائل نہ کرنے والے کی بجلی کاٹ دو یا کوئی دسری سہولت لے لو – نیا میٹر ، گاڑی، گھر خریدنے بیچنے اور دوسری چیزوں کے لئے ٹیکس فائل لازمی ہو میرے خیال سے پچھلی حکومت نے گاڑی خریدنے پر فایلر ہونے کی شرط پہلے ہی رکھ دی ہے اسے موٹر انڈسٹری کے دباؤ پر واپس نہ کریں اسی طرح متہعدد پریکٹیکل سٹیپ لینے ہونگے

Navigation