BlackSheep
Participant
Offline
  • Professional
#23
آپ نے کئی دفعہ بیشمار پاکستانیوں سے یہ سنا ہوگا کہ انڈیا سے صلح کی بات نہیں ہوسکتی کیونکہ وہ ہمارا دشمن ہے …. اگر آپ غور کریں تو یہ عجیب و غریب نقطہء نظر ہے …کیونکہ صلح ہمیشہ دشمنوں ہی سے کی جاتی ہے .. دوستوں سے صلح کرنے کی کیا منطق ہے؟ اسی طرح آپ نے یہ بھی سنا ہوگا کہ اظہار راۓ کی آزادی بلکل ہونی چاہیے مگر دوسرے مذاہب ، عقائد اور نظریات کا احترام کیا جانا چاہیے اور کوئی ایسی بات نہیں کہی جانی چاہیے جس سے کسی کی دل آزاری ہو میرا ذاتی خیال ہے کہ اگر آپ نے رام کی پوجا بھی کرنی ہے اور محمد کو بھی سچا اور آخری نبی ماننا ہے …حسین کو بھی شہید کہنا ہے اور یزید کو بھی سلام کرنا ہے تو پھر آپ کو اظہار راۓ کی آزادی کی ضرورت ہی کیوں ہے؟ یعنی اگر سب کے متعلق اچھی اچھی باتیں کرنی ہے اور کسی کا دل بھی نہیں توڑنا تو پھر یہ بابرکت کام کرنے کے لیے کسی قسم کی آزادی مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں ….اظہار کی آزادی کا بنیادی مقصد ہی یہ ہے کہ میں وہ باتیں کہنے اور لکھنے میں آزاد ہوں چاہے ان سے کسی فرد ، گروہ ..طبقے ..معاشرے ..ملک یا پھر ساری دنیا کے جذبات کو ٹھیس پونہچنے کا امکان ہو …کبھی کسی کی تعریف کرنے کے لیے بھی کوئی آزادی چاہیے ہوتی ہے؟ …آزادی تو چاہیے ہی اس لیے کہ ان باتوں سے سٹیٹس کو …کو چلینج دینا مقصود ہوتا ہے

بہت عمدہ۔۔۔۔۔

×
arrow_upward DanishGardi