Right to insult or offend

#17
نادان
Participant
Offline
  • Expert
  • Threads: 50
  • Posts: 12741
  • Total Posts: 12791
  • Join Date:
    31 Aug, 2016

Re: Right to insult or offend

زندہ رود صاحب ،کافی جامع تبصرہ کیا ہے آپ نے آپ کی اس بات کو آگے بڑھاتے ہوے کہ ہر معاشرے کی اپنی اقدار اور حدود و قیود ہوتی ہیں کیا آپ کو نہیں لگتا کہ آج کل کے ٹیکنالوجی اور معاشی / سیاسی ہجرتوں دور میں مختلف معاشروں اور انکی اقدار کا ایک دلچسپ ملغوبہ تیار ہورہا ہے مثال کے طور پر برقع اور نقاب کا استعمال مغربی معاشروں میں مسلم خواتین کی ایک بہت قلیل تعداد کا مسلہ ہے اور یہ کئی دھائیوں سے جاری بھی ہے مگر شاید کئی دھائیوں کی ناگواری کو برداشت کرکے مغربی معاشرے ان پر قانون سازی کرکے رد عمل کا اظھار کررہے ہیں یہ مہم کامیاب بھی نظر آرہی ہے عوام میں بظاہر اسکی مقبولیت بھی ہے میرے خیال میں یہ مکھی کو توپ سے مارنے کے مترادف ہے اور فرد کی اپنے لباس کے چناؤ کی آزادی کے خلاف ہے اس قسم کی قانون سازی کرکے کیا مغربی معاشرے فرد کی آزادی والی اپنی ہی قدر کی نفی نہیں کررہے ؟

ایسے ہی ایک سوچ ……..اگر پردے کی پابندی اس لئے آئی تھی کہ تاکہ مسلم خواتین پہچانی جائیں اور کوئی انہیں ایذا نہ دے تو کیا اب یہ ہی اصول لاگو نہیں ہونا چاہئے ..

ویسے بھی پردہ میں چہرہ ، ہاتھ اور پاؤں نہیں آتے ..ایک ایسے وقت میں جب ایک کشمکش جاری ہے تو ضرور نقاب لینا ہے ..جبکہ حکم بھی نہیں ..نقاب لینے والی خاتوں تو سب کو دیکھ سکتی ہے ..لیکن دوسرے تو نہیں دیکھ سکتے کہ اس کے پیچھے کون ہے ..ایسے میں اگر لوگ ان ایزی محسوس کرتے ہیں تو غلط تو نہیں کرتے ..انہیں کیا معلوم کون کب ” پھٹ  ” پڑے ..

Navigation