مریم نواز کی سزا پر ایک سوال؟

Home Forums Siasi Discussion مریم نواز کی سزا پر ایک سوال؟ مریم نواز کی سزا پر ایک سوال؟

#67
Malik495
Participant
Offline
  • Advanced
  • Threads: 38
  • Posts: 638
  • Total Posts: 676
  • Join Date:
    11 Sep, 2016

Re: مریم نواز کی سزا پر ایک سوال؟

یہ جو کہانی آپ نے سنائی ہے ..یہ جب سے ہے جب سے پاکستان معرض وجود میں آیا ہے … اس میں ہمارے فوجی اور آپ کے سیاست دان سب برابر کے شریک ہیں اب عمران سے ایک امید بندھی ہے کہ الله کرے وہ یہ سب گند صاف کرکے اسے پاک کر کے واقعی پاکستان بنا دے .. ورنہ جہاں آوروں کو بھگتا ہے اسے بھی بھگت لیں گے ..لیکن اتنا یقین ہے اس کو ووٹ دینے والے دوبارہ اس کو ووٹ نہیں دیں گے .. اور شاید کبھی کسی کو نہ دیں

آپ نے شاید کہانی غور سے پڑھی نہیں .. اس کہانی میں ایک ملزم آپ کا عمران خان بھی ہے جس نے جعلی این او سی پیش  کی اور پھر معافی بھی نہیں مانگی مگر چونکہ وہ لاڈلا ہے اس لئے اسے سات خون معاف ہیں .. یاد رہے مریم نواز کو صرف ایک جعلی ٹرسٹ ڈیڈ کی بنا پر سزا سنا دی گئی جب کہ وہ ڈیڈ تصدیق شدہ بھی ہے اور جس کمپنی نے اسے بنایا اس نے اقرار نامہ بھی جمع کروایا کہ ہاں یہ ہم نے بنائی ہے .. پھر بھی اسے آپ کے لاڈلے کی عدالت نے تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تو ایسی عدالتوں سے آپ کے لاڈلے کے لئے تو خوش خبریاں آ سکتی ہیں  ہمیں اس بیل سے دودھ ملنے کا کوئی امکان نظر نہیں آتا .. لہٰذا آپ کو امپائر سمیت پوری سلیکشن کمیٹی مبارک ہو .. اگر اب بھی پرفارم نہ کیا  تو دونوں ہاتھوں سے لعنت   بھیجئے گا انقلابی لیڈر پر

  • This reply was modified 2 months, 1 week ago by  Malik495.

Navigation