Ghost Protocol
Participant
Offline
Thread Starter
  • Expert
#4
گھوسٹ پروٹوکول صاحب۔۔۔۔۔ بہت اچھا موضوع اٹھایا ہے اور بہت عمدہ ویڈیو کلپ لگایا ہے۔۔۔۔۔ اس موضوع پر مَیں کافی عرصہ سے لکھ بھی رہا ہوں اور اپنے جاننے والوں سے مکالمے میں یہ موضوع بھی زیرِ بحث رہتا ہے۔۔۔۔۔ میری رائے میں مغرب میں لبرل میڈیا ہی فری اسپیچ کو ختم کرنے کی جانب بڑھ رہا ہے۔۔۔۔۔ آج صبح ہی میری اپنی ایک گوری دوست سے، جو کہ مسلم بھی ہے، اِس موضوع پر بات ہوئی تھی کہ بورس جانسن نے جو مسلم عورتوں کے برقع کے حوالے سے جو کہا۔۔۔۔۔ اور میں رووان اٹکنسن کے خیالات سے مکمل اتفاق کرتا ہوں۔۔۔۔۔ کوشش کروں گا کہ اِس پر مزید لکھوں۔۔۔۔۔

بلیک شیپ صاحب،
میں اس موضوع کو سمجھنا چاہتا ہوں مجھے یہ سادہ اور آسان بھی نہیں لگتا ہے-
اگر میں کبھی پوری ایمانداری سے اپنا سچ بیان کروں جو ہوسکتا ہے کسی کی توہین کا موجب بنے تو کیا یہ عمل صحیح ہوگا؟
میں ایک چور کو چور کہوں جس سے چور کو توہین محسوس ہوتی ہو تو کیا میرا یہ عمل درست ہوگا؟
میں ایک عام شخص کو ماں بہن کی گالی دوں جس سے اسکو توہین محسوس ہوتی ہو کیا یہ میرے آزادی اظھار کے دائرے میں آتا ہے؟
کیا میرا حق آزادی اظھار مطلق ہے یا اسکی کچھ حدود و قیود بھی ہیں ؟ اگر حدود و قیود بھی ہیں تو اسکا فیصلہ کون کرے گا اور اسکا طریقہ کار کون طے کرے گا ؟
کیا یہ حدود و قیود کائناتی ہوں گی یا ہر خطہ کی ثقافت اور اقدار کے مطابق تغیر پزیر ہو سکتیں ہیں؟
یہی اور اسی طرح کے بہت سے سوال ذہن میں گھوم تے رہتے ہیں

×
arrow_upward DanishGardi