بشریٰ بی بی کے خاتون اول بننے پر خوش ہوں،سابق شوہر خاور مانیکا

Home Forums Siasi Discussion بشریٰ بی بی کے خاتون اول بننے پر خوش ہوں،سابق شوہر خاور مانیکا بشریٰ بی بی کے خاتون اول بننے پر خوش ہوں،سابق شوہر خاور مانیکا

#103
Bawa
Participant
Offline
  • Expert
  • Threads: 123
  • Posts: 7890
  • Total Posts: 8013
  • Join Date:
    24 Aug, 2016

Re: بشریٰ بی بی کے خاتون اول بننے پر خوش ہوں،سابق شوہر خاور مانیکا

کپتان کی اہلیہ کے سابق شوہر خاور مانیکا نے بیٹی کی کلاس فیلو سے شادی کر لی

لاہور( 24نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ مانیکا کے سابق شوہر خاور مانیکا نے اپنی ہی بیٹی کی کلاس فیلوسمیرا آغا سے شادی رچا لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنکی اور پیرنی جیسے القابات سے شوہر حاصل کرنے والی کپتان کی اہلیہ کے سابق شوہر خاور فرید مانیکا نے اپنی بیٹی مہروالنسا مانیکا کی ہم جماعت سے نکاح کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق نکاح کی تقریب لاہور کے پورش علاقہ عسکری میں منعقد ہوئی جس میں خاور مانیکا کے نہایت قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔

شرکت کرنے والوں میں ان کے بیٹے ابراہیم مانیکا اور خاندان کے دوسرے لوگ شامل تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نکاح کی تقریب میں مسلم لیگ ن کے نومنتخب ممبر قومی اسمبلی این اے 145 اور خاور فرید مانیکا کے بھائی  میاں احمد رضا خاں مانیکا نے شرکت نہیں کی۔

واضح رہے کہ مہروالنسا سابق صوبائی وزیر میاں عطاء مانیکا کی بہو اور حیات مانیکا کی شریک حیات ہیں۔ مہروالنسا مانیکا بھی چند روز پہلے بشریٰ بی بی کی موجودگی میں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر چکی ہیں۔

https://www.24newshd.tv/11-Aug-2018/15149

Navigation