نادان
Participant
Offline
  • Expert
#36
بلیور بھائی جس ملک میں چیف جسٹس کا بیٹا اپنی مرضی سے ڈیپوٹیشن پر ڈی سی لگ جائے پھر وہ اپنی مرضی سے ایسا بزنس بھی کرے جس کا مادی وجود کہیں پر نہ ہو لیکن اثاثوں میں خود کو بزنسمین شو کرتا ہو .. پھر ووہی چیف جسٹس کا بیٹا اپنی مہنگی ترین گاڑی اپنے باپ کے گھر کے ایڈریس پر رجسٹر کروا لے اور باپ کو خبر نہ ہو ، پھر وہی بیٹا اس ملک کے سب سے بڑے بلیک میلر کے ساتھ مل کر اس کے کیسز کے فیصلوں کی گارنٹیاں دیتا رہے پھر اس کے پیسے پر اپنی داشتوں کے ساتھ مونٹی کارلو اور یوروپ کے دوسرے تفریحی مقامات پر عیاشیاں کرتا رہے اور قاضی القضاء باپ کو کانو کان خبر نہ ہو جس ملک میں وردی کے ساتھ نائب کو اربوں روپے پلی بارگین میں واپس کر دے گئے ہوں اور اس سے پوچھا نہ گیا ہو کہ باقی کا پچتہر فیصد کہاں پر ہے ، جس ملک میں سنگین غدّاری کیس میں کسی ڈکٹیٹر کو ایک دن کی جیل بھی نہ ہوئی ہو اور اس کے گھر کو جیل خانے کا درجہ دے دیا گیا ہو پھر جسے کسی خاص طاقتور ادارے کی مرضی سے بزنس کلاس کی ٹکٹ دلا کر متحدہ ارب امارات بھجوا دیا گیا ہو ، جس کے کے اکاونٹ میں چار میلین ڈالر خوامخہ کسی نے ڈلوا دیے ہوں اور جب نیب کے پوچھنے پر صرف اتنا بتایا گیا ہو کہ کہ ایک دوست ملک کے حکمران نے دیے ہیں اور نائب نے اس بہانے کو تسلیم بھی کر لیا ہو ، جبکہ قطری شہزادے کے اس چیلنج کو بھی ٹھکرا دیا گیا ہو کہ اس کے محل میں آ کر جو پوچھنا ہے پوچھ لو ، جس عدالت میں ایک لاڈلا لیڈر اپنے گھر کا جعلی این او سی پیش کر دے لیکن عدالت اس این او سی کی تحقیق تک نہ کروائے اور پھر اس کیس کو لاڈلے کی مرضی کا رخ دے کر فیصلہ کر دے جس ملک میں ٤٥٠ پولیس مقابلے کے میں قتل لوگوں کے مجرم کو اتنی عزت سے مخاطب کیا جاتا ہو ، اسے عدالت سے غیر حاضری پر ہلکی سے تنبہیہ بھی نہ کی گئی ہو ، پھر اسے وی آئی پی پروٹوکول میں عدالت کے اندر تک گاڑی لے جانے کی اجازت ہو پھر اس کے گھر کو اس جیل کا درجہ دے دیا گیا ہو ، پھر اس کے آفیسر کے خلاف سارے ثبوتوں کو پس پشت اور جے آئی ٹی کی رپورٹ کو کچرے دان میں پھینک کر ضمانت دے جاتی ہو ، جسی ملک میں ایک پارٹی کا لیڈر پاکستانی آرمی کے ایجنسیوں کے بریگیڈئر اور اس وقت کے چیف جسٹس کو سر عام مخاطب کر کے دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے انھیں بےشرم تک کہ جاتا رہا ہو ، اور پھر اس ملک کی عدلیہ میں توہین عدالت کے کیس میں صرف ایک معمولی معافی نامے پر معافی دے جاتی ہو ، اور ان معمولی پارلیمنٹ کے ممبران کو جن کی معافیاں کوڑے دان میں پھینک کر ذاتی بغض کی بنا پر انھیں سزائیں سنا دی جاتی ہوں .. جس عدالتوں میں انصاف کا یہ روپ ہو آپ ان عدالتوں سے پوچھ رہے ہیں کہ مریم کا قصور کیا تھا اور اسے سزا کیوں ملی …. آپ بھی کمال کرتے ہیں پانڈے جی :lol: :lol:

یہ جو کہانی آپ نے سنائی ہے ..یہ جب سے ہے جب سے پاکستان معرض  وجود میں آیا ہے …

اس میں ہمارے فوجی اور آپ کے سیاست دان سب برابر کے شریک ہیں

اب عمران سے ایک امید بندھی ہے کہ الله کرے وہ یہ سب گند صاف کرکے اسے  پاک کر کے واقعی  پاکستان بنا دے ..

ورنہ جہاں آوروں کو بھگتا ہے اسے بھی بھگت لیں گے ..لیکن اتنا یقین ہے اس کو ووٹ دینے والے دوبارہ اس کو ووٹ نہیں دیں  گے ..

اور شاید کبھی کسی کو نہ دیں

×
arrow_upward DanishGardi