مریم نواز کی سزا پر ایک سوال؟

Home Forums Siasi Discussion مریم نواز کی سزا پر ایک سوال؟ مریم نواز کی سزا پر ایک سوال؟

#30
Malik495
Participant
Offline
  • Advanced
  • Threads: 41
  • Posts: 660
  • Total Posts: 701
  • Join Date:
    11 Sep, 2016

Re: مریم نواز کی سزا پر ایک سوال؟

بلیور بھائی  جس ملک میں چیف جسٹس کا بیٹا  اپنی مرضی سے  ڈیپوٹیشن پر ڈی سی لگ جائے پھر وہ اپنی مرضی سے ایسا بزنس بھی کرے جس کا مادی وجود کہیں پر نہ ہو لیکن اثاثوں میں خود کو بزنسمین شو کرتا ہو .. پھر وہی چیف جسٹس کا بیٹا اپنی مہنگی ترین گاڑی اپنے باپ کے گھر کے ایڈریس پر رجسٹر کروا لے اور باپ کو خبر نہ ہو ، پھر وہی بیٹا  اس ملک  کے سب سے بڑے بلیک میلر  کے ساتھ مل کر اس کے کیسز کے فیصلوں کی گارنٹیاں دیتا رہے پھر اس کے پیسے پر اپنی داشتوں کے ساتھ مونٹی کارلو  اور یورپ کے دوسرے تفریحی مقامات پر عیاشیاں کرتا رہے اور  قاضی القضاء باپ کو کانو کان خبر نہ ہو

جس ملک میں وردی والا  نیب کو اربوں روپے پلی بارگین میں واپس کر دے  اور اس سے پوچھا نہ گیا ہو کہ باقی کا پچتہر فیصد کہاں پر ہے ، جس ملک میں سنگین غدّاری کیس میں کسی ڈکٹیٹر کو ایک دن کی جیل بھی نہ ہوئی ہو اور اس کے گھر کو جیل خانے  کا درجہ دے دیا گیا ہو پھر جسے کسی خاص طاقتور ادارے کی مرضی سے بزنس کلاس کی ٹکٹ دلا کر متحدہ ارب امارات بھجوا دیا گیا ہو ، جس کے کے اکاونٹ میں چار میلین ڈالر خوامخہ کسی نے ڈلوا دیے ہوں اور جب نیب کے پوچھنے پر صرف اتنا بتایا گیا ہو کہ کہ ایک دوست ملک کے حکمران نے دیے ہیں اور نیب  نے اس بہانے کو  تسلیم بھی کر لیا ہو ، جبکہ قطری شہزادے کے اس چیلنج کو بھی ٹھکرا دیا گیا ہو کہ  اس کے محل میں آ کر جو پوچھنا ہے پوچھ لو ،

جس  عدالت میں ایک لاڈلا لیڈر اپنے گھر کا جعلی این او سی پیش کر دے لیکن عدالت اس این او سی کی تحقیق تک نہ کروائے اور پھر اس کیس کو لاڈلے کی مرضی کا رخ دے کر فیصلہ کر دے

جس ملک میں ٤٥٠ پولیس مقابلے کے میں قتل لوگوں کے مجرم کو اتنی عزت سے مخاطب کیا جاتا ہو  ، اسے عدالت سے غیر حاضری پر ہلکی سے تنبہیہ بھی نہ کی گئی ہو ، پھر اسے وی آئی پی پروٹوکول میں عدالت کے اندر تک گاڑی  لے جانے کی اجازت ہو پھر اس کے گھر کو  جیل کا درجہ  دے دیا گیا ہو ، پھر اس  آفیسر کے خلاف سارے ثبوتوں کو پس پشت اور جے آئی ٹی کی رپورٹ کو کوڑے  دان میں پھینک کر ضمانت دے دی  جاتی ہو ،

جسی ملک میں ایک پارٹی  کا لیڈر پاکستانی آرمی کے ایجنسیوں کے بریگیڈئر اور اس وقت کے چیف جسٹس کو سر عام   مخاطب کر کے دھاندلی  کا الزام لگاتے ہوئے  انھیں بےشرم  تک مخاطب  کرتا رہا  ہو ، اور پھر اس ملک کی عدلیہ میں توہین عدالت کے کیس میں  اسے صرف ایک معمولی معافی نامے پر معافی دے  دی جاتی ہو ، اور  پارلیمنٹ کے چند معمولی  ممبران کو جن کی معافیاں کوڑے دان میں پھینک کر ذاتی بغض کی بنا پر انھیں سزائیں سنا دی جاتی ہوں ..

جس  عدالتوں میں انصاف کا یہ روپ ہو آپ ان عدالتوں سے پوچھ  رہے ہیں کہ مریم کا قصور کیا تھا اور اسے سزا کیوں ملی

آپ بھی کمال کرتے ہیں  پانڈے جی

:lol: :lol:

  • This reply was modified 4 months ago by  Malik495.

Navigation