نالائقوں کی محفل

Home Forums Non Siasi نالائقوں کی محفل نالائقوں کی محفل

#9183
نادان
Participant
Offline
Thread Starter
  • Expert
  • Threads: 44
  • Posts: 12182
  • Total Posts: 12226
  • Join Date:
    31 Aug, 2016

Re: نالائقوں کی محفل

دستک نہ دو

میرے دل کے دروازے پر دستک نہ دو دوستو

کہ بہت دن ہوئے میرا دل مر گیا ہے

اب کوئی خواب کوئی امید بھی

پاس آتی نہیں

دل کو بھاتی  نہیں

خاموشی  میں یا شور میں

کسی انسان کی آواز آتی نہیں

ہم نے سوچا بہت کچھ تھا کل کے لئے

جب چلنے لگے تو فقط اک کفن

اور گناہوں کا انبار سر پر لئے

کوئی بھی چیز اپنی نہیں

موسم گل ہو ، پت جھڑ ہو یا خزاں

اچھا لگتا نہیں سچا لگتا نہیں

اب دکھ اٹھانے کی ہمت نہیں

میرے دل کے دروازے پر دستک نہ دو دوستو

کہ بہت دن ہوئے میرا دل مر گیا ہے

Navigation