پاکستان کا کوئی جمہوری مستقبل نہیں ہے

Home Forums Siasi Discussion پاکستان کا کوئی جمہوری مستقبل نہیں ہے پاکستان کا کوئی جمہوری مستقبل نہیں ہے

#14
Democrat
Participant
Offline
  • Advanced
  • Threads: 46
  • Posts: 1273
  • Total Posts: 1319
  • Join Date:
    17 Oct, 2016

Re: پاکستان کا کوئی جمہوری مستقبل نہیں ہے

میرے خیال میں عنوان یہ ہونا چاہیے کے کیا پاکستان کا مستقبل جمہوریت ہے ؟ ڈیموکریٹ صاحب کی سادہ مگر کڑوی سچائی کو پڑھ کر لگا کے دل کی بات بیان کر دی ہو ہاں اگر ہماری لنگڑی لولی جمہوری طرز پر قائم حکومت دو تین دہائیوں تک چلتی راہیں تو شاید مرض میں افاقہ ہو . مگر اس کو نہ عوام چلنے دیتی ہے نہ سیاست دان نہ غیر جمہوری قوتیں Democrat sahib

محترم جے صاحب

نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کا مستقبل فلحال جمہوریت میں ھی ھے  انسانیت صدیوں پر محیط قتل وغارت اور خونی تجربات کے بعد اس نظام کو پا لینے میں کامیاب ھوئی ھے

کیونکہ معلوم تاریخ انسانی میں اسے پہلے کوئی ایسا نظام تشکیل نہ دیا جا سکا جو عوامی امنگوں کی ترجمانی کرے اور حاکم کو  پرامن  طریقے سے چننے اور معزول کرنے کا طریقہ وضع کر سکے

جو لوگ پاکستان میں خلافت/ملوکیت یا آمریت کے دلدادہ ھیں انکے لئے اتنا ھی کافی ھے کہ انکی نام نہاد اسلامی خلافتیں حسین ابن علی کا ایک سیاسی اختلاف بھی برداشت کرنے کی سکت نہیں رکھتیں

اور آمریت کی مثالیں تو  ریاست الباکستان میں وافر مقدار میں موجود ھیں

Navigation