Democrat
Participant
Offline
  • Advanced
#9
ڈیموکریٹ بھائی! ایم کیو ایم کی جڑیں عوام میں تھیں، کوئی موروثیت نہ تھی لیکن اسکا کیا حال کیا گیا؟؟ جماعت اسلامی ایک عوامی اور جمہوری پارٹی ہے۔ ایم کیو ایم کی طرح اس پارٹی میں بھی جمہوری اقدار زندہ ہیں لیکن کیا جماعت اسلامی پنپ رہی ہے؟؟ میرا نظریہ یہ ہے کہ اگر میں اپنے بچوں کے ساتھ ٹھیک نہیں ، ان کی ضروریات کا خیال نہیں رکھتا تو میرے گھر کے چوکیدار کو یہ حق ہرگز حاصل نہیں ہوجاتا کہ وہ میری خامیاں اجاگر کرکے اسلحے کے زور پر مجھے کسی کمرے میں بند کردے اور میرے کسی فیملی ممبر کو گھر کا سربراہ بنا دے۔

یار متحدہ قومی مومنٹ یا پرانے زمانوں کی مہاجر قومی مومنٹ کی عوام میں اتنی ھی جڑیں تھیں جتنی ن لیگ یا اب موجودہ پیپلز پارٹی کی ھیں

اور پھر سونے پر سہاگہ یہ کہ متحدہ والے سیاسی جماعت کی نسبت ایک لسانی جماعت کے طور پر زیادہ مشہور ھوئے جسکی وجہ سے انکی سیاست ایک محدود علاقے اور مخصوص افراد کے مفادات کے گرد ھی گھومتی رھی؛

متحدہ پر بھی الطاف بھائی اسکی پیدائش کے دن سے مسلط ھیں ساری پارٹی انکے حکم کے تابع رھی اور انکے فیصلے ھی حرف آخر تسلیم کیئے جاتے تھے

کیا یہ جمہوری طرز سیاست ھے؟

ھماری اسٹیبلشمنٹ سیاسی پارٹیوں کی اس بنیادی کمزوری کو جانتی ھے اسی لئے جب انہوں نے الطاف حسین پر ھاتھ ڈالا تو ساری پارٹی بکھر گئی اور اب موجودہ حالات آپکے سامنے ھیں

کل وہ عمران پر ھاتھ ڈالیں گے تو اسکی پارٹی دوبارہ ٹانگہ پارٹی بنتے دیر نہیں لگائے گے،ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا بھی یہی حال ھو گا

کیونکہ انکا تعلق عوام سے صرف ووٹ لینے کی حد تک ھے یہ کبھی مجھے ،آپکو اقتدار میں شامل نہیں کریں گے

کیا ن لیگ میں اب شہباز شریف سے بہتر بندہ کوئی نہیں تھا جو میاں صاحب جمہوریت اور ووٹ کو عزت کا نعرہ لگاتے پارٹی کا اقتدار اپنے بھائی کو سونپ گئے؟

کوئی شرم نام کی چیز تو ان میں ھے نہیں

جماعت اسلامی میں بھی جمہوریت صرف امیر کو چننے کی حد تک ھےوھاں بھی کسی کارکن کا اعلی مقام پالینا بالکل آسان نہیں ھے

باقی چوکیدار کے معاملے پر میرے خیالات سے آپ بخوبی واقف ھیں اسی لئے ان نام نہاد جمہوری پارٹیوں کو سپورٹ کرتا ھوں کہ چلو یار پانچ سال بعد مجھے ووٹ کا حق تو ملتا ھے اور میری زبان بندی تو نہیں ھے لیکن میں اگر انہیں جمہوری پیمانے پر تولوں تو انکی اوقات ٹکے کی بھی نہیں ھے۔۔۔

×
arrow_upward DanishGardi