پاکستان کا کوئی جمہوری مستقبل نہیں ہے

Home Forums Siasi Discussion پاکستان کا کوئی جمہوری مستقبل نہیں ہے پاکستان کا کوئی جمہوری مستقبل نہیں ہے

#8
Atif
Participant
Offline
  • Expert
  • Threads: 114
  • Posts: 5764
  • Total Posts: 5878
  • Join Date:
    15 Aug, 2016

Re: پاکستان کا کوئی جمہوری مستقبل نہیں ہے

میں آپ سے متفق ہوں لیکن امید کا دیا روشن رکھنا ہی پڑے گا حالانکہ میں بھی یہ سمجھتا ہوں کے پاکستان جنکے لئے بنایا گیا تھا وہی آج تک راج کر رہے ہیں ہمارے مسائل کی وجہ صرف فوج اور عدلیہ ہی نہیں بلکہ یہ سیاستدان بھی ہیں جنکی جمہوریت گھر سے شروع ہو کر گھر میں ہی ختم ہو جاتی ہے بھٹو کے بعد بینظیر ،بینظیر کے بعد زرداری اور زرداری کے بعد بلاول اسی طرح نواز شریف اور انکے خاندان کی کہانی ہے اور عمران خان کا بھی کچھ ایسا ہی حال ہو گا کیا ان سیاسی پارٹیوں نے کبھی جمہوریت کو اپنے ہاں پنپنے دیا ؟کیا انہوں نے اقتدار میں عوام کو شریک کیا ؟کیا انہوں نے سول اداروں کو مضبوط کرنے کے لئے قانون سازی کی ؟ لاہور میں لیٹرینوں کے دروازوں پر شہباز شریف کی تصاویر لگی ہیں کیا عوام نے اسے اسکے لئے منتخب کیا ؟ کوئی شرم اور حیا تو انکو چھو کر نہیں گزری ،یہ سب پلاسٹک کے سیاستددان ہیں جنکی عوام میں جڑیں نہ ہونے کے برابر ہیں اور پھر یہ روتے ہیں جب فوج انہیں چن چن کر مار دیتی ہیں کیوں کہ ایک فرد کو مارنا آسان ہے لیکن کسی جمہوری سیاسی پارٹی کو مٹانا آسان نہیں ،انکے زوال کی وجہ یہی ہے یہ اپنے دشمن خود ہیں اور ساتھ میں ہمیں بھی ذلیل کیا ہوا ہے

ڈیموکریٹ بھائی! ایم کیو ایم کی جڑیں عوام میں تھیں، کوئی موروثیت نہ تھی لیکن اسکا کیا حال کیا گیا؟؟ جماعت اسلامی ایک عوامی اور جمہوری پارٹی ہے۔ ایم کیو ایم کی طرح اس پارٹی میں بھی جمہوری اقدار زندہ ہیں لیکن کیا جماعت اسلامی پنپ رہی ہے؟؟

میرا نظریہ یہ ہے کہ اگر میں اپنے بچوں کے ساتھ ٹھیک نہیں ، ان کی ضروریات کا خیال نہیں رکھتا تو میرے گھر کے چوکیدار کو یہ حق ہرگز حاصل نہیں ہوجاتا کہ وہ میری خامیاں اجاگر کرکے اسلحے کے زور پر مجھے کسی کمرے میں بند کردے اور میرے کسی فیملی ممبر کو گھر کا سربراہ بنا دے۔

Navigation