لاہور بند ہے یا کھلا ہے؟؟

Home Forums Siasi Discussion لاہور بند ہے یا کھلا ہے؟؟ لاہور بند ہے یا کھلا ہے؟؟

#99
Bawa
Participant
Offline
  • Expert
  • Threads: 98
  • Posts: 6012
  • Total Posts: 6110
  • Join Date:
    24 Aug, 2016

Re: لاہور بند ہے یا کھلا ہے؟؟

میرے خیال میں نون لیگ کی الیکشن مہم کو ایک کک سٹارٹ مل گئی ہے جسے اس کی اشد ضرورت تھی -نون کی مہم بے سہارا چل رہی تھی اب اسے ایک سہارا مل گیا ہے – میں اس بات سے اتفاق نہیں کرتا کہ آنا نواز کی مجبوری تھی ورنہ اسے پکڑ کر لایا جاتا – آج تک پکڑ کر کسی کو بھی نہیں لایا گیا جو آیا اپنی مرضی سے ہی آیا – نواز بآسانی سیاسی پناہ لے سکتا تھا اور یہی اسٹیبلشمنٹ چاہتی بھی تھی بلکے پہلے دن سے یہی چاہتی تھی اور ان کا اندازہ بھی یہی تھا مگر نواز نے واپس آ کر بازی پلٹ دی اس بار تو سب کو تقریبا یقین تھا کہ نواز نہیں آے گا – میں نے کہا تھا نہ کہ گنتی ابھی نو تک نہیں پوھنچی ہے نواز ایک بار پھر اٹھے گا – اسٹیبلشمنٹ کے لئے نواز اور مریم جیل میں ایک مستقل سر درد ہیں اسی لئے کسی بڑے آدمی کو آج تک طویل عرصہ نہیں رکھا گیا – بھٹو کو پھانسی دی گئی اور نواز کو پچھلی بار ملک بدر کیا گیا – لیڈر جیل میں اور کارکن باہر ایک ایسا کمبی نیشن بنتا ہے جو کسی بھی وقت ایک فساد کی صورت اختیار کر سکتا ہے نواز اور مریم جتنا عرصہ جیل میں ہونگے اسٹیبلشمنٹ پر دباؤ ہو گا اس لئے اس کے باہر رہنے کو ہی بہتر سمجھا جا رہا تھا – عمران خان کا غصہ بھی ایک کہانی سنا رہا ہے کہ وہ نوازکے آنے سےخوش نہیں – نواز کا ورکر اب سر اٹھا کرالیکشن مہم چلا سکتا ہے اور اب نوں لیگ سے پنجاب چھیننا مشکل ہو گا – پھر وہی بات دوہراؤں گا کہ پنجاب کرپٹ لیڈر کوتو برداشت کر سکتا ہے مگر بزدل لیڈر کو کبھی نہیں آج نواز نےواپس آ کر اپنا پچھلا داغ بھی دھو دیا ہے

ایسی بات نہیں ہے

سابق نیول چیف ایڈمرل منصور الحق کی مثال ہمارے سامنے ہے

ایڈمرل منصور الحق نواز شریف کی انٹی کرپشن پالیسی کی گرفت میں آیا تھا. اسکے خلاف نیوی نے تحقیقات کیں اور اسے کرپشن، کک بیک اور کمیشن میں ملوث ہونے پر نیول چیف کے عہدے سے جبری ریٹائر کر دیا گیا لیکن اسے کوئی سزا نہیں دی گئی. وہ بھاگ کر امریکہ چلا گیا اور ٹیکساس میں رہائش اختیار کر لی. حکومت پاکستان کے مطالبے پر امریکہ نے اسے گرفتار کرکے پاکستان کے حوالے کیا. نیب اور ایف آئی اے اسے امریکہ سے واپس لیکر آئی اور سہالہ جیل میں رکھا گیا. اس پر احتساب عدالت میں کیس چلا اور سات سال قید با مشقت اور بیس لاکھ ڈالرز جرمانے کی سزا ہوئی. بعد میں وہ نیب سے پلی بارگین کرکے پجہتر لاکھ ڈالرز واپس کیے اور رہا ہوگیا

منصور الحق کو تو کسی عدالت سے سزا بھی نہیں ہوئی تھی لیکن پھر بھی اسے امریکہ سے گرفتار کرکے واپس پاکستان لایا گیا تھا جبکہ نواز شریف اور مریم نواز تو سزا یافتہ مجرم ہیں، انہیں واپس کیوں نہیں لایا جا سکتا تھا؟

Navigation