لاہور بند ہے یا کھلا ہے؟؟

Home Forums Siasi Discussion لاہور بند ہے یا کھلا ہے؟؟ لاہور بند ہے یا کھلا ہے؟؟

#95
Awan
Participant
Offline
  • Professional
  • Threads: 87
  • Posts: 1561
  • Total Posts: 1648
  • Join Date:
    10 Jun, 2017

Re: لاہور بند ہے یا کھلا ہے؟؟

میرے خیال میں نون لیگ کی الیکشن مہم کو ایک کک سٹارٹ مل گئی ہے جسے اس کی اشد ضرورت تھی -نون کی مہم بے سہارا چل رہی تھی اب اسے ایک سہارا مل گیا ہے – میں اس بات سے اتفاق نہیں کرتا کہ آنا نواز کی مجبوری تھی ورنہ اسے پکڑ کر لایا جاتا – آج تک پکڑ کر کسی کو بھی نہیں لایا گیا جو آیا اپنی مرضی سے ہی آیا – نواز بآسانی سیاسی پناہ لے سکتا تھا اور یہی اسٹیبلشمنٹ چاہتی بھی تھی بلکے پہلے دن سے یہی چاہتی تھی اور ان کا اندازہ بھی یہی تھا مگر نواز نے واپس آ کر بازی پلٹ دی اس بار تو سب کو تقریبا یقین تھا کہ نواز نہیں آے گا – میں نے کہا تھا نہ کہ گنتی ابھی نو تک نہیں پوھنچی ہے نواز ایک بار پھر اٹھے گا – اسٹیبلشمنٹ کے لئے نواز اور مریم جیل میں ایک مستقل سر درد ہیں اسی لئے کسی بڑے آدمی کو آج تک طویل عرصہ نہیں رکھا گیا – بھٹو کو پھانسی دی گئی اور نواز کو پچھلی بار ملک بدر کیا گیا – لیڈر جیل میں اور کارکن باہر ایک ایسا کمبی نیشن بنتا ہے جو کسی بھی وقت ایک فساد کی صورت اختیار کر سکتا ہے نواز اور مریم جتنا عرصہ جیل میں ہونگے اسٹیبلشمنٹ پر دباؤ ہو گا اس لئے اس کے باہر رہنے کو ہی بہتر سمجھا جا رہا تھا – عمران خان کا غصہ بھی ایک کہانی سنا رہا ہے کہ وہ نوازکے آنے سےخوش نہیں – نواز کا ورکر اب سر اٹھا کرالیکشن مہم چلا سکتا ہے اور اب نوں لیگ سے پنجاب چھیننا مشکل ہو گا – پھر وہی بات دوہراؤں گا کہ پنجاب کرپٹ لیڈر کوتو برداشت کر سکتا ہے مگر بزدل لیڈر کو کبھی نہیں آج نواز نےواپس آ کر اپنا پچھلا داغ بھی دھو دیا ہے

Navigation