لاہور بند ہے یا کھلا ہے؟؟

Home Forums Siasi Discussion لاہور بند ہے یا کھلا ہے؟؟ لاہور بند ہے یا کھلا ہے؟؟

#94
GeoG
Participant
Offline
  • Professional
  • Threads: 10
  • Posts: 3650
  • Total Posts: 3660
  • Join Date:
    12 Oct, 2016

Re: لاہور بند ہے یا کھلا ہے؟؟

جیو جی بھائی، انتخابات کا التوا میرا مقصد ہر گز نہیں ہے میرا تجزیہ اور شاید نواز اور مریم کی توقع ہوگی کہ ایک چارجڈ کراوڈ کو کنٹینر وغیرہ سے روکنے کی کوشش سے اشتعال پھیلے گا اور کراوڈ بجاے “ڈی ٹور” لینے کہ رکاوٹوں کو ہٹاتا ہوا اپنے محبوب قائد تک پہنچ جاتا ایک سیاسی جماعت کے لئے اس قسم کا منظر بہت بڑا اثا ثہ ثابت ہوتا ہے خاص طور پر انتخابات کے اتنے قریب. جسطرح باوا جی نے فرمایا ہے کہ شہباز کو اپنے بھائی اور بھتیجی سے کویی ہمدردی نہیں ہے تو اس کی کوشش بھی ہوگی کہ انتخابات کے بعد بھی باپ بیٹی نظر بند ہی رہیں اور میڈیا میں انکا بائیکاٹ رہے اور لوگ اس کے پروجیکٹس کے گن گاتے رہیں

جی پی بھائی میری دانست میں اگر مقصد ایجی ٹیشن ہوتا تو لاہور سے سارے ایم این اے خاص کر خواجہ سعد رفیق آگے آگے ہوتا – مقصد اپنے کارکنوں کو متحرک کرنا تھا اور ووٹروں کو یقین دہانی کہ ہم بھاگ نہیں رہے

نواز شریف نے لندن والی پریس کانفرنس میں کوئی نئی بات نہیں کی – آئی ایس آئی کی شکایت وہ دھرنے کے دنوں میں جرنل راحیل کو سنا چکا تھا اور یہ خبر بھر بھی آ گئی تھی مگر جرنل راحیل نے کوئی قدم نہیں اٹھایا تو مطلب فوج بطور ایک ادارہ اس میں ملوث تھی

نواز شریف نے قدم تو اٹھا لیا ہے مگر سسٹم کو دی ریل کرنے کی بجایے ہوش سے قدم اٹھانے ہوں گے کہ سسٹم چلتا رہے جس دن فوج کو پتا چل گیا کہ نواز مضبوط ہو رہا ہے اس دن وہ اپنے مہروں کی بجانے خود آگے آ جایے گی

نواز کے ساتھ جو برے سے برا ہو سکتا تھا وہ ہو چکا – سوایے اس کے اگر یہ زیادہ زبان کھولے تو اس کے خلاف غداری کا مقدمہ کر دیا جایے مگر فوج اتنی آگے نہیں جایے گی اور جس پر غداری کا مقدمہ ہے اس کو بھی کٹہرے میں لانے کی ڈیمانڈ بڑھ جایے گی

الیکشن کے بعد پیپلز پارٹی بھی نشانے پر ایے گی اور نون لیگ نے پی ٹی آئی کی جو فائلیں بنا رکھی ہوں گی وہ بھی منظر عام پر آیئں گیں – نون اس وقت سے گزر کر اگلے حکومت کو کمزور کرنے کی کوشش کرے گی – نون اگر پنجاب میں جیت بھی گئی تو کوئی سنجرانی گروپ آگے آ جایے گا اور نون کی حکومت نہیں بنے گی مگر کوئی حکومت چل بھی نہ پایے گی اور اس کا فائدہ سیاسی اور معاشی افراتفری کی صورت میں نون کو گا اور وہ وقت ہو گا ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ اٹھانے گا – ابھی میاں صاحب اپنی زوجہ محترمہ کے لیے دعائیں فرمائیں

Navigation