لاہور بند ہے یا کھلا ہے؟؟

Home Forums Siasi Discussion لاہور بند ہے یا کھلا ہے؟؟ لاہور بند ہے یا کھلا ہے؟؟

#92
Ghost Protocol
Participant
Offline
  • Professional
  • Threads: 92
  • Posts: 2468
  • Total Posts: 2560
  • Join Date:
    7 Jan, 2017

Re: لاہور بند ہے یا کھلا ہے؟؟

گھوسٹ بھائی آپ کیا چاہتے ہیں کہ الیکشن نہ ہوں – اگر اس وقت دس بارہ لاشیں گر گئیں تو بوٹ والے جو کھیل کھیلنا چاہتے ہیں اس میں کافی آسانی ہو جایے گی – اس نظام کو جیسے تیسے الیکشن میں لے کر جانا ہے اور ٹیسٹ میچ وہاں سے شروع ہو گا

یہ لوگ الیکشن تک ہی نواز شریف کو بند رکھ سکیں گے اور نون کا جو نقصان ہونا تھا وہ ہو چکا – الیکشن کے بعد بوٹ والے اپنا گندا کھیل کھیلیں گے اور نواز کی زبان مزید کھلے گی – رزلٹ بہرحال دو تین سال بعد ہی ایے گا اگر نواز اتنا پریشر برداشت کر گیا تو

جیو جی بھائی،
انتخابات کا التوا میرا مقصد ہر گز نہیں ہے میرا تجزیہ اور شاید نواز اور مریم کی توقع ہوگی کہ ایک چارجڈ کراوڈ کو کنٹینر وغیرہ سے روکنے کی کوشش سے اشتعال پھیلے گا اور کراوڈ بجاے “ڈی ٹور” لینے کہ رکاوٹوں کو ہٹاتا ہوا اپنے محبوب قائد تک پہنچ جاتا ایک سیاسی جماعت کے لئے اس قسم کا منظر بہت بڑا اثا ثہ ثابت ہوتا ہے خاص طور پر انتخابات کے اتنے قریب.
جسطرح باوا جی نے فرمایا ہے کہ شہباز کو اپنے بھائی اور بھتیجی سے کویی ہمدردی نہیں ہے تو اس کی کوشش بھی ہوگی کہ انتخابات کے بعد بھی باپ بیٹی نظر بند ہی رہیں اور میڈیا میں انکا بائیکاٹ رہے اور لوگ اس کے پروجیکٹس کے گن گاتے رہیں

Navigation