لاہور بند ہے یا کھلا ہے؟؟

Home Forums Siasi Discussion لاہور بند ہے یا کھلا ہے؟؟ لاہور بند ہے یا کھلا ہے؟؟

#77
Atif
Participant
Offline
Thread Starter
  • Expert
  • Threads: 124
  • Posts: 5996
  • Total Posts: 6120
  • Join Date:
    15 Aug, 2016

Re: لاہور بند ہے یا کھلا ہے؟؟

پنجاب کا زخمی شیر بیٹا اپنی بے انتہا بہادر بیٹی کے ساتھ پنجاب کے دل لاہور میں غیر یقینی مستقبل کے ساے میں پنجابیوں کے متوقع احتجاج کے آسرے پر اپنی زندگی کی اتنی بڑی بازی چل گیا مگر نہ کسی نے اپنے آپ کو آگ لگائی، نہ پولیس اور رینجرز نے سیدھا فائر کرکے شہدا کا تحفہ نون لیگ کو دیا- نگرانوں کے ماسٹروں نے میڈیا کو موثر انداز میں کنٹرول کیا اور سیاسی کھیل میں نواز اور مریم نے جسطرح گیند اپنے ڈی سے لے کر مخالفین کے دفاعی حصار کو توڑ تے ہوے مخالفین کے گول تک پہنچایا مگر آج لاہوریوں نے گول کرنے کا موقع ضایع کردیا- نگرانوں اور ان کے ماسٹروں نے پہلا راونڈ جیت لیا ہے

سرکار یہ کوئی احتجاجی پروگرام نہیں تھا بلکہ اپنے اس لیڈر کا استقبال تھا جو گرفتاری دینے کیلئے ہی آرہا تھا۔ نجانے کیوں آپ کو یہ امید تھی کہ لاشیں گریں گی اور لوگ خود کو آگ لگائیں گے؟؟

ماسٹرز ہوں یا نگران حکومت، آپ کو آنے والے چند دن میں پتہ چل جائے گا کہ کس نے یہ بازی جیتی ہے۔

Navigation