BAP candidate Siraj Raisani among 15 martyed in Mastung blast

Home Forums Siasi Discussion BAP candidate Siraj Raisani among 15 martyed in Mastung blast BAP candidate Siraj Raisani among 15 martyed in Mastung blast

#4
حسن داور
Participant
Offline
  • Professional
  • Threads: 3162
  • Posts: 1822
  • Total Posts: 4984
  • Join Date:
    8 Nov, 2016

Re: BAP candidate Siraj Raisani among 15 martyed in Mastung blast

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے امیدوار کے قافلے میں بم دھماکے سے امیدوار سراج رئیسانی سمیت 20 جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔
اسسٹنٹ کمشنر مستونگ کے مطابق بی اے پی کے انتخابی امیدوار نوابزادہ سراج رئیسانی جو کہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی کے چھوٹے بھائی ہیں، کے قافلہ درینگڑھ کے علاقے سے گزر رہا تھا کہ قریب ہی زور دار دھماکا ہوگیا۔
بعد ازاں ڈی پی او مستونگ کی تصدیق کی کہ سراج رئیسانی دم توڑ گئے ہیں اور دیگر 19 بھی جاں بحق ہوگئے ہیں اور 30 سے زائد زخمی ہیں۔
ابتدائی اطلاعات میں کہا گیا تھا کہ دھماکے میں سراج رئیسانی شدید زخمی ہوئے ہیں اور انھیں دیگر زخمیوں کے ساتھ طبی امداد کے لیے کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔
خیال رہے کہ سراج رئیسانی بلوچستان کے حلقہ پی پی 35 مستونگ سے بی اے پی کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ لے رہے تھے۔
دھماکے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچے اور شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔
عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کی شدت بہت زیادہ تھی، جس سے پورا علاقہ گونج اٹھا تاہم لیویز ذرائع نے دھماکے کی نوعیت سے متعلق تصدیق نہیں کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات خضدار میں بلوچستان عوامی نیشنل پارٹی کے انتخابی دفتر کے قریب دھماکا ہوا تھا جس میں 2 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
قبل ازیں خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں سابق وفاقی وزیر اور خیبر پختونخوا کے سابق وزیر اعلیٰ اکرم خان درانی کے قافلے کے قریب ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے تھے تاہم سابق وزیر محفوظ رہے۔
ڈپٹی پولیس افسر (ڈی پی او) بنوں خرم رشید کے مطابق اکرم خان درانی انتخابی مہم کے سلسلے میں سفر کر رہے تھے کہ بنوں کے تھانہ حوید کی حدود میں ان کے قافلے کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا۔
تین روز قبل پشاور کے علاقے یکہ توت میں عوامی نیشنل پارٹی کی انتخابی مہم کے دوران خودکش حملے سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ 78 کے امیدوار اور بشیر بلور کے صاحبزادے ہارون بلور سمیت 20 افراد جاں بحق اور 48 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے قبول کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
حالیہ انتخابی مہم کے دوران دہشت گردی کا یہ پہلا حملہ تھا، جس میں خودکش بمبار نے اے این پی کی کارنر میٹنگ کے دوران خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

https://www.dawnnews.tv/news/1082339/

Navigation