جنید صفدر گرفتار

Home Forums Siasi Discussion جنید صفدر گرفتار جنید صفدر گرفتار

#58
Abdul jabbar
Participant
Offline
  • Advanced
  • Threads: 1
  • Posts: 320
  • Total Posts: 321
  • Join Date:
    24 Sep, 2017

Re: جنید صفدر گرفتار

[/quote]

جبار بھائی۔ جی بلکل نواز اور زرداری سے انتہائی نفرت ہے کہ ان سے سیاسی اختلاف کم لیکن قوم کے پیسے پر ڈاکہ زنی کے مجرم سمجھتے ہوئے نفرت زیادہ ہے۔۔ رہا عمران تو اسے وزارتِ عظمی کے منصب کے لئے ان فٹ سمجھتا ہوں۔ سیاسی طور پر ہمیشہ مسلم لیگی رہا ہوں اور زندگی میں ڈالے گئے ووٹ دونوں دفعہ مسلم لیگ ہی کو ڈالے ہیں۔۔۔ رہا میرا بِلو دی بیلٹ کمنٹ تو یہ ایک ٹیسٹ کیس ہے کہ نونیوں کو بشمول آپ کے صبح سے شام تک نونیوں کی پھیلائی غلاظت کیوں نظر نہیں آتی اور صرف یہی ایک کمنٹ کیوں۔ کہیں گے تو پچھلے کچھ دن کے ایسے کمنٹ جوڑ کر آپ کی خدمت میں ایک ہی پوسٹ میں پیش کردوں گا۔ پھر فیصلہ کر لیجئے گا کہ میرا کمنٹ ری ایکشنری ہے یا کچھ اور۔

آپ نے بالکل درست فرمایا کہ نونی بہت نا مناسب کمنٹ کرتے ہیں اور آگاہ اس سے بھی آپ ہیں کہ انصافی ٹائیگرز کا اخلاقیات کا گراف کس سطح پر ہے۔ مجھے اس سے تکلیف ہونے کے باوجود کوئی گلہ اس لئے نہیں کہ یہ  ایک ہی سطح کے اذہان کا عمل، رد عمل ہے۔سوشل میڈیا بھرا پڑا ہے  دوسرے کی لیڈر شپ تو رہی ایک طرف ذاتی طور پر مخاطب کرکے ننگی گالیاں تک دی جا رہی ہیں۔ یہ ان کی تربیت، تعلیم اور صحبت کی دلیل ہے۔میں ان پر  تنقید کیوں کروں۔

مگر

آپ جیسا نائس، تعلیم یافتہ، میچور،صاحب شعور و ادراک اور مثبت سوچ کا حامل بندہ جب ایسی بولی بولے گا جس کا آپ سے سیاسی اختلاف رکھنے والوں کو بھی گمان نہ ہو تو؟؟؟؟؟؟ سچ جانیں تکلیف ہوتی ہے۔

Navigation