shahidabassi
Participant
Offline
Thread Starter
  • Expert
#49
عباسی صاحب ہمیشہ مہذب انداز میں دلیل کے ساتھ اپنا نقطہ نظر بیان کرنے والے معزز ممبر ہیں۔ ن لیگ اور میاں برادران کے ساتھ ان کی نفرت ڈھکی چھپی نہیں سو انہیں پی ٹی آئی ٹائیگرز سمجھا جاتا ہے لیکن محترم کا کہنا ہےکہ(میرے لئے عمران مریم یا نواز میں سے کسی کی حیثیت ڈرامہ بازوں سے زیادہ نہیں)۔ یعنی ان کا ناطہ پی ٹی آئی سے نا جوڑا جائے۔ایسی تحریر اگر پی ٹی آئی کے کسی جانثار کی ہوتی تو قابل فہم تھی کہ ان کا کلچر ہی ایسا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ کے کسی کارندےسے ایسا ہونا ممکن نہیں کہ کم از کم اخلاقی پستی ان کے ہاں نہیں ہے۔ ہاں بھٹو دور اور اس وقت کی پی پی پی ضرور یاد آتی ہے جن کے کارکنان کو ایسی ہی حرکات کی وجہ سے نا مناسب عنوانات سے مخاطب کیا جاتا تھا۔

جبار بھائی۔ جی بلکل نواز اور زرداری سے انتہائی نفرت ہے کہ ان سے سیاسی اختلاف کم لیکن قوم کے پیسے پر ڈاکہ زنی کے مجرم سمجھتے ہوئے نفرت زیادہ ہے۔۔ رہا عمران تو اسے وزارتِ عظمی کے منصب کے لئے ان فٹ سمجھتا ہوں۔ سیاسی طور پر ہمیشہ مسلم لیگی رہا ہوں اور زندگی میں ڈالے گئے ووٹ دونوں دفعہ مسلم لیگ ہی کو ڈالے ہیں۔۔۔ رہا میرا بِلو دی بیلٹ کمنٹ تو یہ ایک ٹیسٹ کیس ہے کہ نونیوں کو بشمول آپ کے صبح سے شام تک نونیوں کی پھیلائی غلاظت کیوں نظر نہیں آتی اور صرف یہی ایک کمنٹ کیوں۔ کہیں گے تو پچھلے کچھ دن کے ایسے کمنٹ جوڑ کر آپ کی خدمت میں ایک ہی پوسٹ میں پیش کردوں گا۔ پھر فیصلہ کر لیجئے گا کہ میرا کمنٹ ری ایکشنری ہے یا کچھ اور۔

×
arrow_upward DanishGardi