فٹبال ورلڈکپ دو ہزار اٹھارہ کونسی ٹیم جیتے گی ؟

Home Forums Sports فٹبال ورلڈکپ دو ہزار اٹھارہ کونسی ٹیم جیتے گی ؟ فٹبال ورلڈکپ دو ہزار اٹھارہ کونسی ٹیم جیتے گی ؟

#10
barca
Participant
Offline
Thread Starter
  • Professional
  • Threads: 981
  • Posts: 3812
  • Total Posts: 4793
  • Join Date:
    13 Sep, 2016

Re: فٹبال ورلڈکپ دو ہزار اٹھارہ کونسی ٹیم جیتے گی ؟

امریکی کمپنی کا ایرانی فٹبال ٹیم کو جوتے سپلائی کرنے سے انکار

ماسکو:

کھیلوں کی مصنوعات تیار کرنے والی معروف امریکی کمپنی نے ورلڈ کپ میں شریک ایرانی ٹیم کو جوتے سپلائی کرنے سے انکار کردیا.

کمپنی نے اپنے اعلامیہ میں کہا کہ چونکہ امریکی حکومت نے ایران پر پابندیاں عائد کی ہیں اس لیے ہم جوتے سپلائی نہیں کر سکتے۔

دوسری جانب ایرانی کوچ کارلوس کوئیروز نے مذکورہ کمپنی سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا، انھوں نے کہا کہ پوری دنیا کو پابندی کے بارے میں معلوم ہے، ان کا اس حوالے سے بیان جاری کرنا غیر ضروری تھا، اس لیے کمپنی کو معافی مانگنا چاہیے۔

کوچ کارلوس نے واضح کیا کہ امریکی کمپنی کا یہ بیان ان کے کھلاڑیوں کیلیے تحریک کا باعث بنے گا۔

https://www.express.pk/story/1205402/16/

Navigation