مسلم لیگ (ن ) – کون کہا ں سے الیکشن لڑ رہا ہے – عمران خان مقابلہ شاہد خاقان عبا

Home Forums Siasi Discussion مسلم لیگ (ن ) – کون کہا ں سے الیکشن لڑ رہا ہے – عمران خان مقابلہ شاہد خاقان عبا مسلم لیگ (ن ) – کون کہا ں سے الیکشن لڑ رہا ہے – عمران خان مقابلہ شاہد خاقان عبا

#2
Awan
Participant
Offline
Thread Starter
  • Advanced
  • Threads: 72
  • Posts: 1226
  • Total Posts: 1298
  • Join Date:
    10 Jun, 2017

Re: مسلم لیگ (ن ) – کون کہا ں سے الیکشن لڑ رہا ہے – عمران خان مقابلہ شاہد خاقان عبا

انجم عقیل مجھے کمزور لگتا ہے پچھلی بار یہ جاوید ہاشمی سے اس حلقے سے ہار گیا تھا اور پھر ضمنی انخابات میں اسد عمر جیتا جب ہاشمی نے حلقہ چھوڑا- لگتا ہے تحریک انصاف کا پکا حلقہ ہے حلانکے انجم عقیل ہی صرف اس حلقے کا ہے اور اسد عمر عمر اور ہاشمی دونوں باہر کے ہونے کے باوجود جیتے – انجم عقیل پر کچھ اسمگلنگ کا یا اور کوئی کیس بھی بنا تھا جب اس کے آدمی اسے زبردستی تھانے سے چھوڑا کر لے گئے تھے 2013 کے الیکشن سے پہلے – حلقوں میں کچھ ردوبدل بھی ہوا ہے جس سے کچھ تبدیلی آ سکتی ہے – اسلام آباد شہر تحریک انصاف کا ووٹر ہے جب کہ مضافاتی علاقے نون کے ووٹر ہیں –
شاہد خاقان عبا سی اور عمران خان کا مقابلہ بڑا مقابلہ ہے میرا خیال ہے مری کا علاقہ اس میں شامل ہے جو عبا سی کا قدیم حلقہ ہونے کی وجہ سے اس کا گڑھ ہے – اس حلقے میں عبا سی کی پوزیشن مضبوط ہے میرے خیال میں – خان اپنے پرانے پنڈی والے حلقے سے نہیں لڑ رہا وہاں اس کی پوزیشن کمزور ہے – شہباز کو پنجاب میں دو قومی اور دو صوبائی حلقوں سے الیکشن لڑنا چا ہیے – اسکا سوات اور کراچی سے جیتنا مشکل ہے – سوات سے تو امیر مقام پچھلی بار خود ہار گیا تھا تو شہباز کو کیا جیتا سکے گا – صرف ہزارہ ہی کے پی کے میں نون کے لئے محفوظ ڈویژن ہے –

Navigation