رائے کا احترام

Home Forums Hyde Park / گوشہ لفنگاں رائے کا احترام رائے کا احترام

#40
نادان
Participant
Offline
  • Expert
  • Threads: 44
  • Posts: 12078
  • Total Posts: 12122
  • Join Date:
    31 Aug, 2016

Re: رائے کا احترام

رائے کا احترام اور رائے کے حق کا احترام واقعی دو مختلف چیزیں ہیں، اگرچہ اول الذکر اصطلاح کو موخر الذکر کے معنوں میں ہی لیا جاتا ہے۔۔ اس کو ہم غلط العام کہہ سکتے ہیں۔

رائے کے احترام کی جگہ کوئی مناسب اصطلاح ہونی چاہئے کیونکہ یہ ایک منافقانہ اصطلاح ہے، میرے لئے ہر کسی کی رائے کا احترام کرنا ممکن نہیں، مگر میں ہر کسی کو اظہارِ رائے کا حق ضرور دیتا ہوں۔ اگر میرے نزدیک کسی شخص کی رائے انتہائی چول قسم کی ہے تو میں یہ کیسے کہہ سکتا ہوں کہ حضور کی رائے میرے لئے بہت محترم ہے، میں تو اس کے منہ پر یہ کہنا پسند کروں گا کہ حضور کی رائے نہایت واہیات ہے۔ اسی کو آزادیِ اظہار کہتے ہیں۔

رائے کے احترام سے مراد بس اتنا ہے کہ الفاظ کا مناسب چناؤ کریں ..بے شک اختلاف کریں

Navigation