رواں سال پچاس پارلیمنٹرینز ن لیگ چھوڑ چکے ہیں

Home Forums Siasi Discussion رواں سال پچاس پارلیمنٹرینز ن لیگ چھوڑ چکے ہیں رواں سال پچاس پارلیمنٹرینز ن لیگ چھوڑ چکے ہیں

#47
barca
Participant
Offline
  • Professional
  • Threads: 895
  • Posts: 3471
  • Total Posts: 4366
  • Join Date:
    13 Sep, 2016

Re: رواں سال پچاس پارلیمنٹرینز ن لیگ چھوڑ چکے ہیں

سیاق و سباق سے ہٹ کے اپنی مرضی کے ٹوٹے پیش کرنا ن لیگ کی پرانی عادت ہے ، اگر یہ ایسی ہی خفیہ سازش ہوتی تو چیف جسٹس سب کے سامنے بیٹھا یہ بات کرتا ؟ کچھ تے عقل نوں ہتھ مارو

اسٹیبلشمنٹ لوگوں کو ایک مخصوص جماعت میں شمولیت کیلئے مجبور کررہی ہے

پشاور: متعدد مذہبی جماعتوں کے اتحاد متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کو ماضی کی طرح انتخابات سے قبل لوگوں پر دباؤ ڈال کر وفاداریاں تبدیل کرانے کا حربہ ترک کردینا چاہیے۔

ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ماضی کی طرح اسٹیبلشمنٹ اب بھی لوگوں کو ایک مخصوص جماعت میں شمولیت کے لیے مجبور کررہی ہے۔

لیاقت بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ گزشتہ 7 دہائیوں سے یہی حربے استعمال کررہی ہے، اسٹیبلشمنٹ نے فیلڈ مارشل ایوب خان کو کامیاب کرانے کے لیے کنوینشن لیگ بنائی اور اسی طرح ضیاء الحق اور پرویز مشرف نے بھی اِنہی پالیسیز پر عمل کیا۔

انہوں نے الیکشن کمیشن اور عدلیہ پر زور دیا کہ شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنائیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ اب جب کہ عام انتخابات قریب آچکے ہیں ہماری اسٹیبلشمنٹ لوگوں کی وفاداریاں تبدیل کرانے اور ایک مخصوص جماعت میں شمولیت کے لیے لوگوں کو مجبور کرنے میں مصروف ہے جبکہ یہ چالیں ہمارے قومی مفاد میں نہیں۔

اس موقع پر لیاقت بلوچ نے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ کسی بھی طرح کی الجھن سے بچنے کے لیے نگران وزیراعظم کے نام کا اعلان جلد کردیں۔

پریس کانفرنس کے دوران جب لیاقت بلوچ سے نواز شریف کی جانب سے اپنے خلاف لگائے گئے الزامات پر کمیشن بنانے کے مطالبے کے بارے میں سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ایک ایسے شخص کو جو 3 مرتبہ وزیراعظم رہ چکا ہو بیانات دیتے ہوئے محتاط رہنا چاہیے۔

https://www.dawnnews.tv/news/1078802

  • This reply was modified 1 week ago by  barca.

Navigation