نواز شریف ہندوؤں کے بھگوان ہو گئے -مستنصر حسین تارڑ

Home Forums Siasi Discussion نواز شریف ہندوؤں کے بھگوان ہو گئے -مستنصر حسین تارڑ نواز شریف ہندوؤں کے بھگوان ہو گئے -مستنصر حسین تارڑ

#5
Muhammad Hafeez
Participant
Offline
  • Professional
  • Threads: 304
  • Posts: 2128
  • Total Posts: 2432
  • Join Date:
    13 Oct, 2016

Re: نواز شریف ہندوؤں کے بھگوان ہو گئے -مستنصر حسین تارڑ

ایک دوسرے کے خلاف غداری کے مقدمات بنانے کے مطالبوں سے پرہیز کرنا چاہیے۔ غداری کے الزامات نے آج تک ہماری تاریخ نہیں بدلی۔ ان الزامات نے ہمارا جغرافیہ بدل ڈالا۔ وہ جو واقعی ڈنکے کی چوٹ پر پاکستان توڑنے کا اعلان کرتے تھے اُن پر تو کوئی مقدمہ نہ چلا۔ جی ایم سیّد کے ساتھ جنرل ضیاء الحق کی بڑی محبتیں تھیں اور پھر اصغر خان کیس کی سماعت کے دوران پتہ چلا کہ حفیظ پیرزادہ کو جو رقم ملی وہ دراصل جی ایم سیّد کے لئے تھی۔ پرویز مشرف کے خلاف آئین سے غداری کا مقدمہ بھی التوا کا شکار ہے کیونکہ نواز شریف نے بطور وزیر اعظم مشرف کو خود پاکستان سے بھگایا۔ آج نا اہلی کے بعد نواز شریف خود غداری کے الزامات کی زد میں ہیں۔ نواز شریف پر غداری کا مقدمہ چلانا ہے تو پھر مشرف پر بھی چلانا ہو گا۔ مشرف پر مقدمہ نہیں چلے گا تو نواز شریف پر بھی نہیں چل سکتا۔ اور اگر دونوں پر غداری کا مقدمہ چلانا ہے تو مستنصر حسین تارڑ کو ”غداروں کے نشیمن‘‘ پر کالم نہیں پورا ناول لکھنا پڑے گا۔

Hamid Mir

Navigation