منافقت چھوڑیں اور اپنی اپنی پارٹی کا نام بتائیں

Home Forums Siasi Discussion منافقت چھوڑیں اور اپنی اپنی پارٹی کا نام بتائیں منافقت چھوڑیں اور اپنی اپنی پارٹی کا نام بتائیں

#87
Ghost Protocol
Participant
Offline
  • Professional
  • Threads: 87
  • Posts: 2175
  • Total Posts: 2262
  • Join Date:
    7 Jan, 2017

Re: منافقت چھوڑیں اور اپنی اپنی پارٹی کا نام بتائیں

وہ جملہ صرف میں نے دو دن پہلے لکھا تھا، کسی اور کی طرف سے ایسا کوئی اظہار میں نے ابھی تک نہیں دیکھا اب آپ نے ایک اور زحمت کرنی ہے، ایم کیو ایم یا اردو بولنے والوں کے تئیں میری تنگ نظری اور تعصب کے اظہار کا کوئی ثبوت/حوالہ اس فورم پر میری تحاریر سے دینا ہے

شیراز صاحب،
آپ نے یہ جملہ دو دن قبل لکھا تھا مگر مجھے یہ سنتے ہوے دو دھائیوں سے زیادہ ہوگئے ہیں امید ہے آپ کے پاس ان جملوں کے کاپی رائٹس محفوظ نہیں ہیں آپ خاطر جمع رکھیں آپ سے کبھی اس موضوع پر گفتگو ہویی تو اشاروں کنایوں میں نہیں ہوگی بلکہ براہ راست ہوگی ابھی تک آپ کی کویی تحریر اس موضوع پر میری نظر سے نہیں گزری اور جب بھی گزرے گی وہ مجھے یقین ہے کہ ایک نفیس عالم اور شفیق انسان کے معیار کے مطابق ہوگی میرا اشارہ ہر گز آپ کی جانب نہیں تھا

Navigation