رائے کا احترام

Home Forums Hyde Park / گوشہ لفنگاں رائے کا احترام رائے کا احترام

#38
JMP
Participant
Offline
  • Professional
  • Threads: 135
  • Posts: 2392
  • Total Posts: 2527
  • Join Date:
    7 Jan, 2017

Re: رائے کا احترام

blacksheep sahib

شاید میں آپ کی بات سمجھ رہا ہوں مگر ساتھ ساتھ الجھن میں ہوں کے اگر راۓ کا احترام ہوگا تو سوچ کو کیسے دبایا جا سکتا ہے ؟ اگر سوچ کو دبایا جاۓ تو میری نظر میں راۓ کا احترام ختم ہو جاتا ہے

مَثَلاً

اگر کوئی کہے کے آمریت ملک کے لئے بہتر ہے تو میں اس شخص کی اس راۓ کا احترام کروں گا مگر ضرورری نہیں کے اتفاق کروں . دوسرے شخص کی راۓ کے احترام کا مطلب یہ نہیں کے میں اپنی راۓ نہ دے سکوں

ویسے جب راۓ ذات کے حوالے سے ہو تو شاید راۓ کا احترام نہیں کیا جاسکتا اور اگر کوئی کسی پر اپنی راۓ ٹھونسے تو بھی احترام ممکن نہیں ہے

مَثَلاً

اگر کوئی کہے کے میری راۓ میں تمھارے ماں باپ غلط ہیں یا تمہارا ملک خراب ہے یا تم گھٹیا ہو وغیرہ وغیرہ تو شاید اس راۓ کا احترام کرنا ممکن نہ ہو

یا کوئی کہے کے آمریت اچھی چیز ہے اور تم کو بھی اس بات کو ماننا ہو گا تو جر شاید احترام بلکل ممکن نہ ہو

  • This reply was modified 1 week, 1 day ago by  JMP. Reason: fixed few typos though there will still be many more to fix

Navigation