رائے کا احترام

Home Forums Hyde Park / گوشہ لفنگاں رائے کا احترام رائے کا احترام

#36
Shiraz
Participant
Offline
  • Advanced
  • Threads: 19
  • Posts: 807
  • Total Posts: 826
  • Join Date:
    31 May, 2017
  • Location: شمالی امریکہ

Re: رائے کا احترام

شیراز، شاہد عباسی، جے ایم پی صاحب۔۔۔۔۔ یہ صفحہ بنانے کا مقصد یہ بھی تھا کہ اِس پر بھی بات کی جائے کہ صرف مذہب پرستوں کی طرف سے ہی نہیں بلکہ کئی مغربی ممالک میں عموماً سیاسی بائیں بازو(اور بھی بہت سارے لوگ) کی طرف سے بھی رائے کے احترام پر بات جاتی ہے۔۔۔۔۔ میری نظر میں یہ آزاد سوچ کی حوصلہ شکنی ہے۔۔۔۔۔ اور پھر لوگوں کے اظہار پر بہت سے قوانین بناکر اُن کے آزادیءِ اظہار کو محدود کیا جاتا ہے تو یہ لاوا اندر ہی اندر پکتا رہتا ہے اور جب یہ پھوٹتا ہے تو نتائج کبھی کبھار تباہ کن بھی ہوجاتے ہیں۔۔۔۔۔ انقلابات اسی رویہ کی ایک مثال ہیں۔۔۔۔۔ فلسفہ کے حوالے سے لبرل ہونا اور سیاسی بائیں بازو سے ہونا دو انتہائی مختلف مقامات ہیں۔۔۔۔۔ لیکن اکثر اوقات ان دونوں کو ایک ہی معنوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔۔۔۔۔ خاص طور پر امیریکہ میں تو سیاسی بائیں بازو والوں کو کہا ہی لبرل جاتا ہے۔۔۔۔۔ مَیں کچھ مثالوں اور حوالوں سے اپنی بات کہنے کی کوشش کرتا ہوں۔۔۔۔۔ کسی مغربی یورپی ملک میں کوئی سیاستدان اگر یہ کہے کہ دو ہم جنس پرست اپنے کمرے میں کیا کرتے ہیں اِس کا ریاست سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔۔۔۔۔ یہاں تک ٹھیک ہے۔۔۔۔۔ لیکن اگر وہ یہ کہے کہ۔۔۔۔۔ دو ہم جنس پرست اپنے کمرے میں کیا کرتے ہیں اِس کا ریاست سے کوئی لینا دینا نہیں ہے لیکن وہ بذاتِ خود ہم جنس پرستی کو پسند نہیں کرتا تو اُس پر میڈیا کی طرف سے جو لعن طعن شروع ہوگی تو اُس کو استعفیٰ دینا پڑجائے گا۔۔۔۔۔ اِس طرح کا طرزِ عمل میری نظر میں آزاد سوچ کی راہ میں نہ صرف بہت بڑی رکاوٹ ہے بلکہ سوچ پر زبردستی ہے۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ٹرمپ کا امیریکہ میں برسرِ اقتدار آجانا۔۔۔۔۔ ٹرمپ کا صدر بن جانا واقعی ایک حیران کُن واقعہ ہے۔۔۔۔۔ تمام ہی امریکی ذرائع ابلاغ(سوائے فاکس کے، اُس کی شاید اپنی وجوہات تھیں) اِس بات کے قائل تھے کہ ٹرمپ کے انتخابات جیتنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔۔۔۔۔ لیکن وہ پھر بھی جیت گیا۔۔۔۔۔ میرے نزدیک جو اِس کی وجوہات ہیں اُن میں سے ایک یہ بھی کہ جو جذبات کافی عرصہ سے سُرخ امیریکہ اور کچھ لبرل ریاستوں میں پنپ رہے تھے اُن کو زبان مِل گئی۔۔۔۔۔ ٹرمپ کی ذہانت یہ کہ اُس نے عوام کے اِن جذبات کو سمجھ لیا اور اپنی انتخابی مُہم اُن ہی نکات پر ترتیب دی اور وائٹ ہاؤس پہنچ گیا۔۔۔۔۔ ۔ کچھ اصطلاحیں ذہن میں ہیں۔۔۔۔۔ پولیٹیکلی کریکٹ، تھاٹ پولیس(جارج اَوروَیل)۔۔۔۔۔ ۔ اس فورم پر جو مذہب پرستوں اور ملحدین میں جو سَرپھٹول ہوتی رہتی ہے اُس کے پیچھے وجوہات بھی یہی رائے کے احترام والی ہیں۔۔۔۔۔

مجھے ابھی تک آپ کا مقدمہ پوری طرح سمجھ نہیں آسکا جبکہ آپ نے مثالوں سے بھی اسے واضح کرنے کی کوشش کی ہے کیونکہ جو مثالیں آپ نے دی ہیں ان میں سے تو کسی پر بھی رائے کے احترام مسئلہ نہیں  اٹھا

آپ کا مقدمہ جتنا بھی مجھے سمجھ آ سکا ہے وہ علم الکلام کا ہے۔ بیان، اسلوب، لغت آپ کے کلام میں کیسے استعمال ہوتے ہیں، میں نے اب تک کی زندگی میں جو چند چیزیں ابھی تک تھوڑی بہت سیکھی ہیں ان میں سے ایک تھوڑا بہت اظہار کا سلیقہ ہے

اگر آپ علم الکلام میں کچھ شُد بُد رکھتے ہیں تو میرا نہیں خیال آپ کے ساتھ/لئے کبھی رائے کے احترام کا مسئلہ اٹھے گا،

اور اسلوب طے کرنے میں مکالمے کے مقصد کا بھی بہت بڑا کردار ہوتا ہے

Navigation