BlackSheep
Participant
Offline
Thread Starter
  • Professional
#34
شیراز، شاہد عباسی، جے ایم پی صاحب۔۔۔۔۔

یہ صفحہ بنانے کا مقصد یہ بھی تھا کہ اِس پر بھی بات کی جائے کہ صرف مذہب پرستوں کی طرف سے ہی نہیں بلکہ کئی مغربی ممالک میں عموماً سیاسی بائیں بازو(اور بھی بہت سارے لوگ) کی طرف سے بھی رائے کے احترام پر بات جاتی ہے۔۔۔۔۔

میری نظر میں یہ  آزاد سوچ کی حوصلہ شکنی  ہے۔۔۔۔۔ اور پھر لوگوں کے اظہار پر بہت سے قوانین بناکر اُن کے آزادیءِ اظہار کو محدود کیا جاتا ہے تو یہ لاوا اندر ہی اندر پکتا رہتا ہے اور جب یہ پھوٹتا ہے تو نتائج کبھی کبھار تباہ کن بھی ہوجاتے ہیں۔۔۔۔۔ انقلابات اسی رویہ کی ایک مثال ہیں۔۔۔۔۔

فلسفہ کے حوالے سے لبرل ہونا اور سیاسی بائیں بازو سے ہونا دو انتہائی مختلف مقامات ہیں۔۔۔۔۔ لیکن اکثر اوقات ان دونوں کو ایک ہی معنوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔۔۔۔۔ خاص طور پر امیریکہ میں تو سیاسی بائیں بازو والوں کو کہا ہی لبرل جاتا ہے۔۔۔۔۔

مَیں کچھ مثالوں اور حوالوں سے اپنی بات کہنے کی کوشش کرتا ہوں۔۔۔۔۔

کسی مغربی یورپی ملک میں کوئی سیاستدان اگر یہ کہے کہ دو ہم جنس پرست اپنے کمرے میں کیا کرتے ہیں اِس کا ریاست سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔۔۔۔۔ یہاں تک ٹھیک ہے۔۔۔۔۔

لیکن اگر وہ یہ کہے کہ۔۔۔۔۔

دو ہم جنس پرست اپنے کمرے میں کیا کرتے ہیں اِس کا ریاست سے کوئی لینا دینا نہیں ہے لیکن وہ بذاتِ خود ہم جنس پرستی کو پسند نہیں کرتا  تو اُس پر میڈیا کی طرف سے جو لعن طعن شروع ہوگی تو اُس کو استعفیٰ دینا پڑجائے گا۔۔۔۔۔

اِس طرح کا طرزِ عمل میری نظر میں آزاد سوچ کی راہ میں نہ صرف بہت بڑی رکاوٹ ہے بلکہ سوچ پر زبردستی ہے۔۔۔۔۔

۔

۔

ٹرمپ کا امیریکہ میں برسرِ اقتدار آجانا۔۔۔۔۔

ٹرمپ کا صدر بن جانا واقعی ایک حیران کُن واقعہ ہے۔۔۔۔۔ تمام ہی امریکی ذرائع ابلاغ(سوائے فاکس کے، اُس کی شاید اپنی وجوہات تھیں) اِس بات کے قائل تھے کہ ٹرمپ کے انتخابات جیتنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔۔۔۔۔ لیکن وہ پھر بھی جیت گیا۔۔۔۔۔ میرے نزدیک جو اِس کی وجوہات ہیں اُن میں سے ایک یہ بھی کہ جو جذبات کافی عرصہ سے سُرخ امیریکہ اور کچھ لبرل ریاستوں میں پنپ رہے تھے اُن کو زبان مِل گئی۔۔۔۔۔ ٹرمپ کی ذہانت یہ کہ اُس نے عوام کے اِن جذبات کو سمجھ لیا اور اپنی انتخابی مُہم اُن ہی نکات پر ترتیب دی اور وائٹ ہاؤس پہنچ گیا۔۔۔۔۔

۔

کچھ اصطلاحیں ذہن میں ہیں۔۔۔۔۔ پولیٹیکلی کریکٹ، تھاٹ پولیس(جارج اَوروَیل)۔۔۔۔۔

۔

اس فورم پر جو مذہب پرستوں اور ملحدین میں جو سَرپھٹول ہوتی رہتی ہے اُس کے پیچھے وجوہات بھی یہی رائے کے احترام والی ہیں۔۔۔۔۔

×
arrow_upward DanishGardi