اوکاڑہ زرعی فارمز بارے جی ایچ کیو کے جرنیلوں کی ننگی بدمعاشی

Home Forums Siasi Discussion اوکاڑہ زرعی فارمز بارے جی ایچ کیو کے جرنیلوں کی ننگی بدمعاشی اوکاڑہ زرعی فارمز بارے جی ایچ کیو کے جرنیلوں کی ننگی بدمعاشی

#23
shami11
Participant
Offline
  • Professional
  • Threads: 499
  • Posts: 3692
  • Total Posts: 4191
  • Join Date:
    12 Oct, 2016
  • Location: Pakistan

Re: اوکاڑہ زرعی فارمز بارے جی ایچ کیو کے جرنیلوں کی ننگی بدمعاشی


وسلام شیراز صاحب – الحمدللہ ، والد صاحب اب بہت بہتر ہیں


ویسے فوج کے ہاتھ میں بھی جادو ہے، جہاں بھی ڈی ایچ اے کا بورڈ لگاتے ہیں وہاں کوڑیوں کی زمین بھی کروڑوں کی ہو جاتی ہے




سلام شامی صاحب آپکے والد صاحب کی صحت بارے یہاں فورم پہ پڑھا تھا اور پھر انکی خیریت کی اطلاع بھی مل گئی تھی، اللہ نے بڑا کرم کیا، انکی جلد اور مکمل صحتیابی کیلئے دُعا ہے باقی جہاں تک اعتراض کی بات ہے تو اس ارضِ مقدس اور مملکت خداداد میں کسی کی کیا مجال کہ اسلام اور ملک کے ٹھیکیدار جرنیلوں پر کھلم کھلا کوئی بھی اعتراض کر سکے کیونکہ جرنیلوں کا ملک پر قبضہ اتنا وسیع (بقول آپکے چپے چپے پر) اور مکمل ہے کہ کسی کو دم مارنےکی جراءت نہیں، یہ تو بس ایسے ہی میرے جیسے ناشکرے اپنی جعلی دانشوری کا ہَوکا پورا کرنے کے لئے کونوں کھدروں میں چھپ کر تھوڑی بہت چوں چاں کر لیتے ہیں لیکن مجھے لگتا ہے جرنیلوں کی ماضی کی بھر پور کوششوں کے باوجود ملک کا چپّہ ابھی بھی انکی دفاعی اوقات سے بڑا ہے اسی لئے بلوچستان اور کراچی میں پراکسی جنگوں کےذریعے (اب فاٹا اور کے پی میں پشتین بھی اٹھ کھڑا ہوا ہے) یہ چپّے کا رقبہ ایک مناسب حد میں لانا چاہتے ہیں پنجاب کا نام پاکستان رکھ کر، تاکہ جرنیلوں کو رعایا کے نظم و اتظام میں آسانی رہے


Navigation