اوکاڑہ زرعی فارمز بارے جی ایچ کیو کے جرنیلوں کی ننگی بدمعاشی

Home Forums Siasi Discussion اوکاڑہ زرعی فارمز بارے جی ایچ کیو کے جرنیلوں کی ننگی بدمعاشی اوکاڑہ زرعی فارمز بارے جی ایچ کیو کے جرنیلوں کی ننگی بدمعاشی

#20
Atif
Participant
Offline
  • Professional
  • Threads: 98
  • Posts: 4789
  • Total Posts: 4887
  • Join Date:
    15 Aug, 2016

Re: اوکاڑہ زرعی فارمز بارے جی ایچ کیو کے جرنیلوں کی ننگی بدمعاشی


بڑا مزیدار تھریڈ ہے۔ مہر عبدالستار کی مثال دے کر میں کئی قوم پرستوں کو قائل کرچکا ہوں کہ پنجابی خود بھی استحصال کا شکار ہیں۔ میری دانست میں فوج کے منہ کو اسقدر زمینیں لگ چکی ہیں کہ اب اسے بلوچ، پٹھان، سندھی یا پنجابی میں کوئی فرق نظر نہیں آتا۔


خود کوئٹہ میں یہ حال ہے کہ آدھا کوئٹہ شہر فوج نے فصیلیں کھڑی کر کے اپنے قبضے میں لیا ہوا ہے جسے وہ کنٹونمنٹ کہتے ہیں اور عام سویلین کا وہاں جانا ایسے دشوار ہے کہ اتنا دشوار انڈیا جانا بھی نہیں۔


کوئٹہ سے سولہ کلومیٹر دور ہنہ اوڑک کے علاقے پر پہلے فوج نے ڈیم کی حفاظت  کے نام پر چوکیاں بنائیں پھر وہاں جانے والوں کو پاس ایشو کرنا شروع کئے اور پاسز کے ٹھیک ٹھاک پیسے لینا شروع کئے اس کے بعد وہاں کے قبائل پر ٹیکس لگا دیا۔ قبائل نے فورا” جتھے تشکیل دئیے جو روڈز پر آکر بیٹھ گئے اور فوج کو اپنی چوکیوں تک رسائی ناممکن دکھائی دینے لگی۔ احتجاج بڑھا تو فوج نے ٹیکس واپس لیا اور اب سب قبایل دوبارہ سے محب وطن کہلاتے ہیں۔


منظور پشتین کی تحریک کو فالو کریں آپ کو امیدیں روشن نظر آئیں گی کہ وہ نہ صرف پٹھانوں بلکہ پنجابیوں کو بھی ان کے چھینے گئے حقوق واپس دلوائے گا۔


نواز شریف زندہ باد


Navigation